Daily Mumtaz:
2026-06-02@23:23:06 GMT

اختلاف یااختیارات کی جنگ، سپریم کورٹ ججز پھر تقسیم 

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اختلاف یااختیارات کی جنگ، سپریم کورٹ ججز پھر تقسیم 

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان تقسیم اور اختلافات ایک بارپھرکھل کر سامنے آگئے ہیں اوریہ پہلاموقع نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان تقسیم پائی جارہی ہے،کیایہ صرف اختلاف رائے ہے یااختیارات کی جنگ ہے،ایک کیس کی سماعت مقررکرنے کاتنازع اتنابڑھاکہ دوججز نے پہلے تو ایڈیشنل رجسٹرارکو توہین عدالت کانوٹس دیااور اس میں ججز کمیٹیوں کے ارکان کوبھی اس کی زدمیں لے آئے تاہم توہین عدالت کانوٹس تو واپس لے لیاگیاہے اور چھ رکنی بینچ نے بھی انٹراکورٹ اپیل واپس لیے جانے پر معاملے کو نمٹادیاتاہم اس دوران ججز نے معنی خیزاور سخت ریمارکس بھی دیئے اورایک جج صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ ہمیں آئین کے آرٹیکل 10اے کے تحت یہ حق نہیں دیاگیاکہ ہم عدالت میں پیش ہوجاتے اور اپناموقف بیان کرتے،جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ کیاتوہین کے ملزم بن کر چیف جسٹس خود بینچ بناسکتے ہیں،مبینہ طور پر توہین کرنے والوں میں چیف جسٹس کو بھی شامل کرلیاگیا،سپریم کورٹ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے اور اس کے ججز کے درمیان باربارتقسیم اور اختلافات کی خبریں میڈیامیں آنااچھی روایت نہیں ہے،اگربینچ میں ایساکیس مقررکرنے کا فیصلہ واپس لیاگیاجس میں آئینی سوال پیداہواتھاتو توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے سے قبل اگرمتعلقہ جج حضرات چیف جسٹس سے ملاقات کرکے یہ معاملہ سامنے رکھتے تو ہوسکتاہے کہ یہ خوش اسلوبی سے حل ہوجاتا،26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئین میں یہ واضح طورپر لکھ دیاگیاہے کہ آئینی معاملات صرف آئینی بینچ کے سامنے ہی زیرسماعت آسکتیہیں ،چاہئے 26ویں ترمیم کوچیلنج کرنے کامعاملہ ہویاکوئی اور آئینی ایشو ہو۔دوسری جانب پیکاایکٹ کے معاملے میں صحافتی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عجلت میں بل کی منظوری دے دی ہے،جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ سات اہم ترامیم جمع کرائی تھیں جن میں دوترامیم یہ تھیں کہ ٹریبونل کی بجائے ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج کے پاس کیس مقررہوناچاہئے اور دوسرا یہ کہ اتھارٹی میں پارلیمنٹ کی نمائندگی نہیں ہے،چارپارلیمنٹرینزکو اس میں شامل کیاجائے مگراسے بلڈوز کردیاگیا،تحریک انصاف ،جو پیکاایکٹ ترامیم کی مخالفت کررہی ہے،مگرافسوسناک بات یہ ہے کہ داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انہوں نے نہ تو اجلاس کی صدارت سے انکارکیااورنہ ہی اجلاس کو موخرکیا،ن لیگ کے سینیٹرطلال چوہدری کا بھی یہی کہناہے کہ مشاورت ہونی چاہئے تھی اور وہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے اور صحافیوں کے تحفظات سے آگاہ کریں گے ،بہرحال سوشل میڈیاکوریگولیٹ کرنا ضروری ہے تاہم حکومتی طریقہ کار نے اس کو ایک بڑا ایشوبنادیاہے ،عجلت میں پاس کرنے کی بجائے اگر اس پر صحافتی تنظیموں سے مشاورت کرلی جائے تو بہتر ہوتا لیکن لگتاہے کہ حکومت منگل کو یہ بل سینیٹ سے منظورکرلے گی ،اسٹیٹ بینک نیپالیسی ریٹ میں مزید100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصدکمی کردی جواب13 فیصد سے کم ہوکر12فیصدپرآگئی ہے ، مرکزی بینک کی طرف سے مسلسل ساتویں بار پالیسی ریٹ میں کمی لائی گئی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی کی شرح اگرچہ توقع سیہے،تاجربرادری کی نمائندہ تنظیموں کا مطالبہ تھاکہ پالیسی ریٹ میں3 فیصد کمی لائی جائے جب کہ وزیراعظم پالیسی ریٹ کوسنگل ڈیجٹ آنے کاعندیہ دے چکے ہیں ،تاہم اس معمولی کمی کا بھی شرح نموپر مثبت اثر ضرورپڑے گا۔
تجزیہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پالیسی ریٹ میں سپریم کورٹ ہے اور

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔

اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔

قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ