Daily Mumtaz:
2025-07-26@10:45:24 GMT

چینی AI ایپ ’’ڈیپ سیک‘‘ نے چیٹ GPT کو مات دیدی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

چینی AI ایپ ’’ڈیپ سیک‘‘ نے چیٹ GPT کو مات دیدی

کراچی(نیوز ڈیسک)چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی اپلی کیشن ڈیپ سیک (DeepSeek) چیٹ جی پی ٹی اور دیگر ایسی حریف ایپس کو مات دے کر امریکا‘ برطانیہ اور چین میں ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے‘چیٹ جی پی ٹی کے سستے اور طاقتور چینی متبادل نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا‘اوپن اے آئی جیسی امریکی کمپنیوں کے غلبے کو چیلنج کردیاہے ۔

اس پیش رفت نے امریکی ٹیک کمپنیوں کے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور کئی بڑی ٹیک کمپنیوں، بشمول اینویڈیا، کے شیئرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

رواں برس جنوری میں اپنے لانچ کے بعد سے ہی اس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور اس ایپ کی بڑھتی مقبولیت نے اس نظریے کو چیلنج کیا ہے کہ امریکہ ہی اے آئی کی صنعت میں اچھوتا لیڈر ہے ۔

یہ ایپ اوپن سورس ڈیپ سیک وی تھری ماڈل پر ڈیزائن کی گئی ہے اور محققین کا دعویٰ ہے کہ اسے چھ ملین ڈالرز سے کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے جبکہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر مصنوعی ذہانت کی ایپس پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے تھےتاہم کمپنی کے اس دعوے کو مصنوعی ذہانت کی دنیا میں دیگر نے متنازعہ قرار دیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں کمپنی نے ڈیپ سیک آر ون کے لانچ کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس کی کارکردگی چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈلز کے برابر ہے۔

سلیکون ویلی وینچر کیپیٹلسٹ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مارک اینڈریسن نے ڈیپ سیک آرون کو اے آئی کی دنیا میں سپوٹنک کے لمحہ کے طور پر بیان کیا ہے۔

انہوںنے اس کا موازانہ سنہ 1957میں سوویت یونین کے ذریعہ لانچ کیے گئے پہلے مصنوعی زمینی سیٹلائٹ سے کیا۔چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک جیسی ایپس کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تیار کرنے اور ان کے مؤثر طرح سے کام کرنے کے لیے جدید اور ایڈوانس چپیس درکار ہوتی ہیں۔

مگر سنہ 2021 سے امریکہ نے چین کو یہ جدید چپس فروخت کرنے پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔درآمد شدہ جدید چپس کی مسلسل فراہمی کے بغیر اپنا کام جاری رکھنے کے لیے، چینی اے آئی ڈویلپرز نے اپنے کام کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا ہے اور ٹیکنالوجی کے لیے نئے طریقوں کے ساتھ تجربہ کیا۔

اس کے نتیجے میں ایسے اے آئی ماڈلز سامنے آئے ہیں جن کے لیے پہلے سے کہیں کم کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ان کی لاگت اس سے بہت کم ہے جو پہلے سوچا گیا تھا۔ اور یہ مصنوعی ذہانت کی صنعت میں تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سنگاپور میں مقیم ٹیکنالوجی ایکویٹی ایڈوائزر وے سرن لنگ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ یہ ممکنہ طورپرپوری اے آئی سپلائی چین کے لیے سرمایہ کاری کوپٹری سے اتار سکتا ہےلیکن وال اسٹریٹ بینکنگ کمپنی سٹی نے خبردار کیا کہ ڈیپ سیک اوپن اے آئی جیسی امریکی کمپنیوں کے غلبے کو چیلنج کر سکتا ہے اور چینی فرمیں ان کی ترقی کو روک سکتی ہیں،ڈیپ سیک کمپنی کی بنیاد سنہ 2023 میں جنوب مشرقی چین کے شہر ہانگزو میں لیانگ وینفینگ نے رکھی تھی۔

مبینہ طور پر انھوں نے چین میں ایک ایونیڈیا اے 100 چپس کا ایک اسٹور بنایا تھا۔ اب چین کو یہ چپس برآمد کرنے پر پابندی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ان کے پاس اس وقت 50 ہزار یہ چپس موجود تھیں جنھیں انھوں نے کم لاگت والی سستی چپس کے ساتھ جوڑ کر ڈیپ سیک کو لانچ کیا ہے۔لیانگ کو حال ہی میں ایک اے آئی صنعت کے ماہرین اور چینی وزیر اعظم کے مابین ایک ملاقات میں دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ایک تحقیقاتی مقالے میں ذکر کیا گیا کہ ڈیپ سیک-وی 3 کی تربیت کے لیے اینویڈیا ایچ 800 چپس پر صرف 60لاکھ ڈالر سے کم کی کمپیوٹنگ پاور استعمال ہوئی۔

اس انکشاف کے بعد کمپنی نے عالمی مصنوعی ذہانت کے حلقوں میں توجہ حاصل کر لی ہے‘اس پیش رفت نے امریکی ٹیک کمپنیوں کے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور کئی بڑی ٹیک کمپنیوں، بشمول اینویڈیا، کے شیئرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

2022 کے آخر میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کے اجراء نے چینی ٹیک کمپنیوں میں ہلچل مچا دی، جنہوں نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اپنے چیٹ بوٹس تیار کرنے کی دوڑ شروع کر دی لیکن جب سرچ انجن کی بڑی کمپنی بائیڈو (9888.

HK) نے پہلا چینی چیٹ جی پی ٹی متبادل جاری کیا، تو چین میں امریکی اور چینی کمپنیوں کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے فرق پر وسیع پیمانے پر مایوسی دیکھنے میں آئی۔ ڈیپ سیک کے ماڈلز کی معیار اور کم لاگت کی صلاحیت نے اس بیانیے کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔

چینی اسٹارٹ اپ نے کہا ہے کہ دو ماڈلز، ڈیپ سیک-وی 3 اور ڈیپ سیک-آر 1، جنہیں سلیکان ویلی کے ایگزیکٹوز اور امریکی ٹیک کمپنیوں کے انجینئرز نے سراہا ہے، اوپن اے آئی اور میٹا کے سب سے جدید ماڈلز کے ہم پلہ ہیں۔ یہ ماڈلز استعمال میں بھی کم مہنگے ہیں۔

ڈیپ سیک کے آفیشل وی چیٹ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے مطابق ڈیپ سیک-آر 1، جو پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اوپن اے آئی کے o1 ماڈل سے 20 سے 50 گنا کم قیمت پر استعمال ہوتا ہے، جو کہ کام کی نوعیت پر منحصر ہے۔

لیکن کچھ افراد نے ڈیپ سیک کی کامیابی کی کہانی پر عوامی طور پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

اسکیل اے آئی کے سی ای او الیگزینڈر وانگ نے جمعرات کو سی این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران، بغیر کسی ثبوت کے، کہا کہ ڈیپ سیک کے پاس 50 ہزار اینویڈیا ایچ 100 چپس ہیں، جن کا دعویٰ کیا گیا کہ وہ ظاہر نہیں کی جائیں گی کیونکہ یہ واشنگٹن کے برآمدی کنٹرولز کی خلاف ورزی ہوگی جو چینی کمپنیوں کو ایسے جدید اے آئی چپس کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ ڈیپ سیک نے اس الزام پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

برن اسٹین کے تجزیہ کاروں نے پیر کے روز ایک تحقیقی نوٹ میں نشاندہی کی کہ ڈیپ سیک کے وی 3 ماڈل کی کل تربیتی لاگت نامعلوم ہے، لیکن یہ اس 5.58 ملین ڈالرز سے کہیں زیادہ ہے جس کا اسٹارٹ اپ نے کمپیوٹنگ پاور کے لیے استعمال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے یہ بھی کہا کہ یکساں طور پر سراہا جانے والے آر 1 ماڈل کی تربیتی لاگت ظاہر نہیں کی گئی۔

ڈیپ سیک ایک ہانگژو میں مقیم اسٹارٹ اپ ہے جس کے کنٹرولنگ شیئر ہولڈر لینگ وینفینگ ہیں، جو چینی کارپوریٹ ریکارڈز کے مطابق مقداری ہیج فنڈ ہائی فلیئر کے شریک بانی ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی ٹیک کمپنیوں چیٹ جی پی ٹی کمپنیوں کے اے ا ئی کے اور چین کیا گیا کے ساتھ کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی دعوت

ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل،ڈیٹا شیٔرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ
دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں، طلال چوہدری کی بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس

حکومت کی غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی دعوت، پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل کردی، حکومت نے ڈیٹا شیٔرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا، اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں۔آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں۔دہشتگردی سے منسلک سیکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈیجیٹل دہشت گردوں کیخلاف ایکشن لے رہی ہے۔دہشت گردوں کو اظہار رائے کے نام پر اپنا بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے۔پاکستان نے دہشت گردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔ پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل کردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خودکار بلاکنگ سسٹم بنائیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی۔امریکہ اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا۔ ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی، بی ایل اے اور بی ایل ایف سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈہ اور نوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے متعلق 2 ہزار 417 شکایات زیر غور ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلق 2,417 شکایات زیر غور ہیں۔سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت گرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گرد پراپیگنڈا پیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ پاکستان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیٔرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان نے غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دہشت گرد اکاؤنٹس کی بندش، خود کار بلاکنگ اور ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہشتگردی پراپیگنڈہ پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹورنگ ایوارڈ یافتہ اسکالر
  • چین،2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز 
  • غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی دعوت
  • پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ
  • شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
  • امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
  • چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
  • ’ بھارتی شہریوں کو نوکری پر رکھنا بند کرو‘ امریکی صدر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت 
  • چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ
  • وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت