گاؤ ماتا کے نام پر مسلم نوجوانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کا بہیمانہ تشدد؛ ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک اور مسلمان نوجوان مودی کے ہندوتوا ازم کی بھینٹ چڑھ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے ضلع پلوال میں مشتعل ہجوم نے ایک ٹرک کو گھیرے میں لے لیا جس میں ایک گائے اور ایک بچھڑا موجود تھا۔
ٹرک میں یوسف نامی مسلمان نوجوان سوار تھا جس نے ہجوم کو بتایا کہ یہ گائے اور بچھڑا بیمار ہے جسے علاج کے بعد گھر لے جا رہا ہوں۔
تاہم مشتعل ہجوم نے ایک نہ سنی، یوسف اور اس کے ساتھ موجود ٹرک ڈرائیور کو لاٹھیوں، گھونسے اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
28 سالہ یوسف شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے مقامی اسپتال اور پھر دہلی کے بڑے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
یوسف کا ساتھی اور ٹرک ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی پولیس نے 10 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
واضح رہے کہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے اور اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاؤ ماتا رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریاس ایئر کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم وہ ابھی آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق شریاس ایئر کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی بھارت روانہ ہوں گے۔
A positive update on the fitness of one of India's best white-ball performers ????
Details ????https://t.co/AgazkuS7RS
یاد رہے کہ شریاس ایئر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔