اپنی ایک رپورٹ میں تُرک نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ توقع ہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" اپنے آج کے دورہ سعودی عرب کے دوران انقرہ و ریاض کے درمیان سیاسی تعلقات میں استحکام اور تجارتی حجم بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ طے یہ ہے کہ ھاکان فیدان سعودی عرب کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے شام میں قائم باغی حکومت کے ساتھی عالمی برادری کے معاملات کو زیر بحث لائیں۔ اس سفر کے ذریعے پیغام دیا جائے گا کہ شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کروانے کے لئے ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا عزم کرتا ہے۔ نیز غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے لئے صیہونی رژیم پر عالمی دباو بڑھانے کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق، ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ واضح رہے کہ ھاکان فیدان اس سے قبل بھی رواں برس جنوری کے اوائل میں شام پر ہونے والے کثیر الجہتی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض آ چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب فیصل بن فرحان جون 2024ء میں ترکیہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائیر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے طیارے کا سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا طیارہ جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی فضائی حدود میں بھرپور استقبال پر سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے شاہی دیوان، قصر یمامہ جائیں گے۔

قصر یمامہ میں وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا باضابطہ استقبال ہوگا۔دوطرفہ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے باضابطہ پیشرفت متوقع ہے جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔\932

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  • ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
  • مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟