بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر وہ غور و فکر کر رہی ہیں۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا  کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے کئی پروپوزلز موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر ان کی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تنازعات کے بعد۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں ضرور کسی ایک پیشکش کا انتخاب کروں گی۔ ایسے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیتے ہیں‘۔ راکھی نے اس انٹرویو میں پاکستانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ان کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ????????????????????????????_????????????????????????????????_ (@mahirabi_edits)

اپنی ممکنہ شادی کے حوالے سے راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کے پاکستانی بوائ فرینڈ دودی خان، ایک اداکار اور پولیس افسر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شادی پاکستان میں اسلامی روایات کے مطابق ہوگی جبکہ ولیمہ بھارت میں ہوگا۔

راکھی نے مزید بتایا کہ ہنی مون کے لیے ان کا اور دودی خان کا سوئٹزرلینڈ یا نیدرلینڈز جانے کا منصوبہ ہے، اور دونوں دبئی میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دودی خان بھی اپنی انسٹااسٹوری میں راکھی کو ٹیگ کر کے ان کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور کمنٹ میں راکھی سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ یہ راکھی کی تیسری شادی ہوگی اس سے پہلے وہ عادل خان درانی اور ریتیش راج سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکی ہیں، تاہم دونوں شادیاں ناکام ہوئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکھی نے

پڑھیں:

حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250918-2-24

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • دریا کو بہنے دو، ملیر اور لیاری کی گواہی
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
  • مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی