بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی اور خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی. سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا۔حملے کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے رہائشی) اور لانس نائیک طاہر اقبال (26 سال، ضلع کرک کے رہائشی)، بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے عمل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری اس جدوجہد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جنگھڑا موٹر وے انٹر چینج بہاولپور پر کارروائی کر کے شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 48 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 17 پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔