بتایا تھا ٹرمپ کارڈ کی پاکستان کے لیے مثبت ہوائیں چلیں گی، پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے آپ کو حامد میر صاحب کے شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو آخر میں ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، پاکستان کے لیے جو رونالڈو کا کردار کر رہے ہیں اور ایس آئی ایف سی کو پوری قوم سراہتی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جس کا جو کریڈٹ ہے، وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے فیصل واوڈا ٹرمپ کارڈ نے کہا تھا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا اور ثقافتی و پارلیمانی روابط، عوامی سطح کے روابط، تجارت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں خوراک، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت پر مبارک باد پیش کی جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں خدمات پر تھائی وزیر خارجہ سے اظہار تحسین کیا۔