مشہور کامیڈین اور اداکار کرشنا ابھیشیک نے اپنے منفرد انداز میں شائقین کے دل جیت رکھے ہیں۔ 

نیٹ فلکس کے شو "دی گریٹ انڈین کپل شو" کا حصہ رہنے والے کرشنا نے حال ہی میں اپنے ساتھی آرچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر شرکت کی۔ 

دوران گفتگو، کرشنا نے اپنی شاپنگ کے جنون اور برانڈز سے محبت کے دلچسپ قصے سنائے۔

کرشنا نے انکشاف کیا کہ انہیں مہنگے برانڈز، خاص طور پر فٹ ویئر کا بے حد شوق ہے۔ انہوں نے بتایا، "میں نے ایک تین بیڈ روم اپارٹمنٹ خریدا ہے اور اسے بوتیک میں بدل دیا ہے۔ وہاں میں اپنی چیزیں شفٹ کر دیتا ہوں تاکہ موجودہ گھر میں جگہ خالی ہو سکے۔" 

آرچنا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا آیوشمان کرشنا کے قد اور جوتوں کے سائز کے قریب ہے، لہٰذا کرشنا کے پرانے جوتے وہ پہن سکتا ہے۔

کرشنا نے اپنے بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ماموں اور 90 کی دہائی کے سپر اسٹار گووندا ہمیشہ مہنگے برانڈز پہنتے تھے۔ 

انہوں نے کہا، "جب میں کالج میں تھا، تو مجھے لگا کہ 'DnG' کا مطلب ڈیوڈ اور گووندا ہے۔ میں نے سوچا کہ وہ اتنے مشہور ہیں کہ اپنے نام کا برانڈ بنا لیا ہوگا۔"


 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی