قلعہ عبداللہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک، دو فوجی شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ دو فوجی بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان جانبحق ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔ جس کی وجہ سے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع ٹانک کے 39 سالہ نائیک طاہر خان اور ضلع کرک کے 26 سالہ لانس نائیک طاہر اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر کی کوشش
پڑھیں:
افریقی ملک بینن میں القاعدہ جنگجوؤں کا حملہ؛ 54 فوجی ہلاک
بینن میں القاعدہ کے جنگجوؤں اور فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 54 اہلکاروں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بینن کی حکومت نے بتایا کہ ملک کے شمال میں برکینا فاسو اور نائجر کی سرحدوں سے حملہ آور داخل ہوئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری جماعت نصرت الاسلام والمسلمین نے تسلیم کی ہے جو خود کو القاعدہ کی مقامی شاخ قرار دیتی ہے۔
اس جماعت نے مالی میں جنم لیا لیکن چند برسوں سے اپنی کارروائیوں کو پڑوسی ممالک تک پھیلا دیا ہے۔
بینن کی حکومت کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے حملے میں 54 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں حملہ آور بھی مارے گئے۔
دوسری جانب نصرت اسلام نے دعویٰ کیا کہ اس نے شمال میں دو فوجی چوکیوں پر حملے کیے اور 70 فوجیوں کو ہلاک کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
بینن کے صدارتی ترجمان سرج نون ویگن نے کہا کہ یہ قوم کے لیے بھاری نقصان ہے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔