کراچی:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےحج آپریشن 2025 کی تیاریاں، ایئرپورٹ اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری  کیے ہیں جن کے مطابق گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

حج ڈیوٹی کے لیےجانے والےملازمین کی کم ازکم مدت ملازمت 5 سال اوران کا طبی لحاظ سے فٹ ہونا لازم ہوگا،پی اے اے حکام کے مطابق حج آپریشن میں حجازمقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کوہیڈ کوارٹرز(کراچی)میں ای قرعہ اندازی کی جائے گی۔

حج ڈیوٹی انجام دینے کےخواہش مند ملازمین اپنےشعبہ جات کےڈائریکٹرز، ایئرپورٹس منیجرزاور اپنی براچز کےتوسط سے درخواست دے سکیں گے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے حج ڈیوٹی پر پرجانے والے ملازمین حج ادا نہیں کر سکیں گے، انکوائریزمیں ملوث ملازمین حج ڈیوٹی کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حج ڈیوٹی کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد‘ برساتی نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے دن بھی جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • ’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • پاکستان، بنگلہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر  ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد‘ برساتی نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے دن بھی جاری
  • ملک بھر کے ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی حفاظت اے ایس ایف کے حوالے
  • سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • سانحہ قلات میں زخمی صابری قوال کے رکن شہباز اب شائد کبھی طبلہ نہیں بجا سکیں گے
  • گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، سیلاب سے متاثرہ چند مقامات کلیئر