اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے وزرات صحت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں الزام کی روشنی میں ڈاکٹر حزیفہ طاہر کو 24 جنوری 2024 کو نوکری سے ٹرمینیٹ کر دیا گیا تھا افشاں سعید نامی خاتون نے تھانہ مارگلہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جواد امجد نے مجھے کاروباری میٹنگ کے لئے ایلزیم ٹاور بلوایا جب میں وہاں پہنچی تو اس نے شراب پی رکھی تھی میرے ساتھ زبردستی خیر اخلاقی حرکات کیں اور مجھے کہا کہ یہ کام میرے دوست عبداللہ کے ساتھ بھی کرو جسکے بعد میں وہاں سے نکلی اور ون فائیو پر کال کی مارگلہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ 23 سال 2024 درج کر لیا بعد ازاں خاتون اور جواد کے سیمپل لیباری بجھوائے گئے جس پر خاتون کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ ملزم جواد نے پولیس کی ملی بھگت سے ڈاکٹر حذیفہ اور اسکے کار خاص شوکت مسیح کے ساتھ ساز باز کی اور مبینہ بھاری رشوت کے بعد ملزم کے سیمپل کو تبدیل کیا گیا خاتون کی درخواست پر دوبارہ ویمپلز لئے گئے اور لیب سے آنے والی رپورٹ میں سیمپلز میچ بھی کر گئے جس پر تھانہ مارگلہ میں  مقدمہ 756 سال 2024 درج کر لیا گیا مقدمہ مذکورہ میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں نے کواد امجد کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کرائی پولیس جواد امجد کو بلڈ سیمپلز کے لئے پمز لے کر گئی میرے سیمپلز لئے جا چکے تھے جبکہ جواد امجد کے سیمپلز لئے گئے جنہیں پی ایف ایس اے لیب لاہور بھجوایا جانا تھا ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر حزیفہ نے ملزم اور پولیس سے ساز باز کی اور اپنے کار خاص کو کہا کہ جواد امجد کے سیپلز لو یہ لوگ الگ کمرے میں گئے پولیس والے بھی ساتھ تھے اور 20 منٹ محو گفتگو رہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جہاں پر سیپلمز لیئے گئے تھے ایم ایل او اسی ڈیسک پر سیمپلز کو سیل کرتا اور بھجواتا مگر شوکت مسیح نے سیمپلز اپنی جیب میں ڈالے جہاں پر اس نے پہلے سے سے ہی اور سیمپلز ڈال رکھے تھے اور انکے ساتھ ان سیمپز کو تبدیل کر دیا لہذا یہ سب اس جرم کے مرتکب ہوئے میں نے ری سیمپلنگ کے لئے آئی جی کو درکواست دی جس پر دوبارہ سیمپلز لئے گئے اور ان سیمپلز کی رپورٹ بھی مثبت آ چکی ہے واضح رہے کہ پولیس نے ملزم جواد امجد کو گرفتار کر لیا تھا جسکے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا جبکہ ڈاکٹر حذیفہ طاہر نے عبوری ضمانت لے رکھی ہے وہ آج عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے مقامی عدالت میں پیش ہو گا وزرات صحت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں الزام کی روشنی میں ڈاکٹر حزیفہ طاہر کو 24 جنوری 2024 کو نوکری سے ٹرمینیٹ کر دیا گیا تھا مذکورہ معاملے کی بابت موقف جاننے کے لئے ڈاکٹر حذیفہ طاہر کو متعدد بار کالز کی گئیں مگر انکا فون اٹینڈ نہ ہوا اگر وہ اس معاملے میں اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اوصاف انکے موقف کا بخوشی شامل اشاعت کرے گا ۔

2مزیدپڑھیں:چھٹیاں اورتنخواہ،سرکاری ملازمین کی توموجیں‌لگ گئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جواد امجد شوکت مسیح خاتون کی کار خاص کے ساتھ کے لئے

پڑھیں:

سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، مولانا طاہر اشرفی کا دعویٰ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کوبہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں امن چاہنے والوں کو دفاعی معاہدہ سے نئی طاقت ملےگی، 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منائیں گے۔ ارض حرمین کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک کے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، مولانا طاہر اشرفی کا دعویٰ
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
  • ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
  • مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی  پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی