Jasarat News:
2025-11-03@17:50:16 GMT

برطانیہ: ہفتے میں 4 روز کام 3 دن چھٹی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

برطانیہ: ہفتے میں 4 روز کام 3 دن چھٹی

لندن: برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے مستقل طور پر ایک ہفتے کے دوران 4 روز کام اور 3 دن چھٹی کرنے کی حامی بھرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی دو سو کمپنیاں اپنے تمام ملازمین کے لیے تنخواہ میں کسی قسم کی کمی کے بغیر مستقل طور پر چار دن کے ورکنگ ڈیز اور 3دن کی چھٹی کی حمایت کے لیے دستخط کر چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم کردہ 4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 4 روزہ کام کی مہم میں ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس حوالے سے فور ڈے ویک فاؤنڈیشن کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو ملازمت دیتی ہیں، جن میں خیراتی ادارے، مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی کمپنیاں قابل ذکر ہیں۔

مذکورہ 200کمپنیوں میں 30 مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ اور پریس ریلیشنز، 29 خیراتی اور غیر سرکاری تنظیمیں، 24 ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز اور سافٹ ویئر کمپنیوں کے علاوہ 22 کنسلٹنسی اور مینجمنٹ کمپنیاں شامل ہیں۔

چار دن کے ورکنگ ویک کے حامیوں کا کہنا ہے کہ پانچ دن کا کام کا طریقہ کار پرانے معاشی دور کی باقیات ہے۔

فاؤنڈیشن کی مہم کے ڈائریکٹر جو رائل کا کہنا تھا کہ پانچ دن کا 9 سے 5 کا ورکنگ ویک 100 سال پہلے بنایا گیا تھا اور اب یہ موجودہ وقت کے لیے موزوں نہیں رہا، طویل عرصے سے اس میں تبدیلی کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بیلجیئم سال 2022 میں 4 دن کے ورک ویک کی قانون سازی کرنے والا پہلا یورپی ملک تھا۔

جن ممالک میں کسی نہ کسی حد تک ہفتے میں 4 دن کام ہوتا ہے یعنی 3 دن چھٹی ہوتی ہے ان میں آسٹریلیا، آسٹریا، امریکا، بیلجیئم، برطانیہ، برازیل، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، آئس لینڈ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزر لینڈ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، لتھوانیا، جاپان اور یو اے ای شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند

کراچی(نیوز ڈیسک) میں ایک ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کردیے گئے ہیں۔

کمشنر کرچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ شہر میں 1 ہفتے میں 167روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کیے گئے۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق روڈ سائیڈ تجاوزات پر قائم ہوٹلوں کے خلاف کارروائی اور روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے ڈی سیل کرنے پر مالک کو گرفتار اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز بند ہوٹلوں کو ڈی سیل کرنے تک سخت مانیٹرنگ کریں، ڈی سیل کرنے پر قواعد اور پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
  • کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
  • کوہسار زون میں لینڈ مافیا سرکاری زمین پر قبضے میں مصروف
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک