قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر قلعہ عبداللہ کے مطابق چیک پوسٹ کی کوشش
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔