پشپا 2 – نیٹ فلکس پر اضافی فوٹیج کے ساتھ ریلیز ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 – دی رول کو سینما گھروں میں زبردست کامیابی ملی، اور اب شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم کا نیا ورژن "پشپا 2 – ری لوڈڈ” اضافی 23 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔
نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، "دی مین، دی مِتھ، دی برانڈ پشپا کی حکمرانی شروع ہونے والی ہے! دیکھیں پشپا 2 – ری لوڈڈ ورژن نیٹ فلکس پر جلد، تلگو، تمل، ملیالم اور کناڈا زبان میں!”
نیٹ فلکس کے "نیو اینڈ ہاٹ” سیکشن میں فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا ہے، جس کے مطابق فلم 30 جنوری کو پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگی۔ تاہم، ہندی ورژن کے لیے شائقین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ ورژن فی الحال ریلیز نہیں کیا جائے گا۔
فلم کی کہانی پشپراج (الو ارجن) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک چھوٹے سے چندن اسمگلر سے خوفناک گینگسٹر بن جاتا ہے۔ فلم میں فہد فاضل مرکزی ولن کے کردار میں ہیں، جبکہ راشمیکا مندنا پشپراج کی بیوی شری ولی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم میں انتقام کی کہانی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں پولیس افسر ایس پی بھنور سنگھ شیکاوت پشپراج کے گینگ کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نیٹ فلکس
پڑھیں:
کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔
منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔
شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔