اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے،تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،نوجوان پرامن اور
خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شرکت داری کا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیک شپ پروگرام ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ،وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی طرف سے سمٹ کے شرکاکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے،پاکستان دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو شراکت داری کے قیام اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، دولت مشترکہ کی 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، ہم اپنی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور ہم اس کو ایک موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نہ صرف کل کے لیڈر ہیں بلکہ آج بھی تبدیلی کے محرک ہیں، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سیآ راستہ کرنا ہو گا، قومی تعمیر کی کاوشوں میں انہیں بھرپور شرکت کا حامل بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں ،قومی ترقی و پالیسی سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔ قوم کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نوجوانوں کی ترقی و بہبود پر توجہ دی ہے اپنی تمام سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں ۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع فراہم کئے اور ان کے لئے کئی پروگرام شروع کئے، ہم نے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں دانش اسکولز قائم کئے ہیں، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ،بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں بھی دانش اسکول قائم کئے جا رہے ہیں ،نوجوانوں کی بہبود و ترقی کے حوالے سے پنجاب اور وفاق نے متعدد منصوبے شروع کئے جن میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبا وطالبات کو وظائف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کے لئے لیپ ٹاپ کی فراہمی انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکتے ہیں ،وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کئیجا رہے ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے 6لاکھ ہونہار اور مستحق طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران یہ لیپ ٹاپ تعلیم کا ذریعہ بنے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے،ہمارا مستقبل با اختیار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔قبل ازیں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کمیونٹی کی حیثیت سے ان کی یہاں موجودگی یکجہتی کے جذبے کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند اور پاکستان کے نوجوانوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس نوجوان قیادت کے متحرک کردار کو تقویت دینے کا موثر پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور یہ ہماری اقوام کی نوجوان نسل کے مابین مکالمے کے فروغ میں سہولت دے گا ۔ یہ پلیٹ فارم وضع کردہ وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نوجوانوں کو ترقی، جدت اور جامع شمولیت کے عمل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کے فعال مواقع میسر کرے گا۔ رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنے اور انہیں با اختیار بنانے سے ملک ترقی کرے گا کیونکہ یہی نوجوان کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز اور نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں یوتھ پروگرام نوجوانوں کو دولت مشترکہ نوجوانوں کی پلیٹ فارم لیپ ٹاپ کی ترقی

پڑھیں:

کانٹینٹ کریئٹر محمد شیراز اور طلحہ احمد کو مینار پاکستان پر ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لاہور:

لاہور کے مینارِ پاکستان میں جاری تین روزہ اجتماعِ عام کے دوران نیشنل یوتھ ایکسیلینس ایوارڈز کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

 اس ایوارڈ شو کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا اور اُن باصلاحیت چہروں کو سامنے لانا تھا جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔

تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ معروف سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹرز طلحہ احمد اور محمد شیراز بھی اُن نمایاں شخصیات میں شامل تھے جنہیں خصوصی طور پر سراہا گیا۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے دونوں نوجوانوں کو ان کی تخلیقی صلاحیت، مثبت اندازِ بیان اور معاشرے میں تعمیری پیغام عام کرنے پر یوتھ ایکسیلینس ایوارڈز سے نوازا۔

اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کو بھی مینار پاکستان اجتماع عام میں یوتھ ایکسیلینس ایوارڈ دیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ، کوہ پیما شہروز کاشف کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

تقریب کے شرکاء نے بتایا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے ایونٹس نہایت اہم ہیں کیونکہ یہ نہ صرف انہیں مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں بلکہ پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے نوجوانوں نے اس اعزاز کو اپنی کامیابی کا نہیں بلکہ نئی ذمہ داری کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے عہدے سے ہٹادیا گیا
  • این اے 251 میں خوشحال کاکڑ کو دھاندلی سے ہرایا گیا، پشتونخوا نیپ
  • بلوچستان یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ و اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام میں بے ضابطگیاں، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
  • نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں‘ ڈاکٹر حمیرا طارق
  • ضمنی انتخابات: ملک بھر میں پرامن پولنگ جاری، عوام خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے، رانا ثنا اللہ
  • محمد شیراز اور طلحہ احمد کو مینارِ پاکستان میں ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
  • کانٹینٹ کریئٹر محمد شیراز اور طلحہ احمد کو مینار پاکستان پر ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا
  • برازیل میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا اختتام، موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لیے کیا پیش رفت ہوئی؟
  • نوجوان پاکستان امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں، رضوان شیخ