سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کا ماننا ہے کہ فلم اور اداکاری سیف علی خان کے خاندان کے خون میں شامل ہے۔
کرن جوہر نے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Karan Johar (@karanjohar)
بھارتی ہدایت کار نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کی اس حوالے سے کی گئی پوسٹ پر اداکارہ بپاشا باسو اور دیگر مداحوں نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بطور معاون ہدایت کار کام کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ابراہیم علی خان سیف علی خان علی خان کے ہدایت کار کرن جوہر
پڑھیں:
میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔
یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر کسی اکاؤنٹ کے کم عمر ہونے کا شبہ ہو تو فوری طور پر عمر کی تصدیق کی جائے گی اور اسے محدود سیٹنگز والے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
کمپنی نے تسلیم کیا کہ یہ سسٹم غلطیاں کر سکتا ہے لیکن صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔میٹا کے مطابق کمپنی کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے لیکن اب اس میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔پہلے کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں تھا جس سے صارفین کی اصل عمر کا درست تعین کیا جا سکے۔
کمپنی نے کہا کہ آن لائن صارفین کی عمر جاننا ایک بڑا چیلنج ہے اور وہ نوجوانوں کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر تجربہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔اس فیچر کی ابتدائی آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی۔