صرحا اصغر کی نومولود بیٹی کی پہلی جھلک، منفرد نام سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی نومولود بیٹی کی پہلی جھلک کے ساتھ اپنی ننھی پری کے منفرد اور خوبصورت نام کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی صرحا اصغر نے اپنے ہاں دوسرے بچے، بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صرحا اصغر نے گزشتہ روز اپنی فیملی کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کے چھوٹے سے خاندان کو سرخ اور سفید تھیم کے کپڑوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Srha Asgr.
31 سالہ صرحا اصغر نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ نومولود بیٹی کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’علیین مرتضیٰ‘ رکھا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے ہم اپنی ننھی شہزادی کے نام علیین مرتضیٰ کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر 1.3 ملین فالوور رکھنے والی اداکارہ صرحا اصغر کی نومولود بیٹی کا خوبصورت اور منفرد نام مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔
ان تصاویر کو دیکھ کر ناصرف صرحا اصغر کے مداح بلکہ سوشل میڈیا کے دیگر صارفین بھی اداکارہ کو مبارکباد اور ان کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020ء میں کورونا کی وباء کے دوران خاموشی سے اپنے دوست عمر لالہ سے شادی کر لی تھی۔
اس جوڑی کے ہاں نومبر 2022ء میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیٹی کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔