نوابشاہ ،سعید آباد میں لگے ڈسپوزل جنریٹر 7 روز سے ناکارہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی نااہلی اولڈ نواب شاہ ٹائون کی یوسی 5 کے علاقہ سعید آباد ڈبل روڈ پر لگے ڈسپوزل کا جنریٹر 7 روز سے ناکارہ سیوریج نظام متاثر ڈسپوزل عملے کی شکایات انتظامیہ نے نظر انداز کردی علاقہ کی گلیوں اور سڑکوں پر سیوریج پانی نے اپنی آغوش میں لے لیا ڈسپوزل پر ڈیوٹی دینے والے ملازم کے مطابق نواب شاہ میونسپل انتظامیہ کو جرنیٹر خراب ہونے کی شکایات کرچکے تاہم 7 روز گزرنے کے بعد بھی ڈسپوزل کا جنریٹر کی مرمت اور اس کی بیٹری نہیں لگائی جاسکی۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں اخراج ہونے والے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے سیوریج پانی لائنوں اور گٹروں میں بھرنے لگا سینیٹری عملہ بے بس ہے ڈسپوزل خراب ہونے کی وجہ سے سیوریج پانی معمول کے مطابق لائنوں سے پانی نکاسی نہ ہونے سے علاقہ متاثر ہوتا ہے ۔نواب شاہ کارپوریشن کو ملنے والا فنڈ پھر کہاں استعمال ہورہا ہے اگر ڈسپوزل پر نہیں لگ رہا یہ سوالیہ نشان ہے اگر انتظامیہ اپنی توجہ بھرپور انداز میں ڈسپوزل سے متعلق دے تو شہر کا سینیٹری عملہ اپنا کام بہتر انداز میں کرسکتا ہے۔ عوامی شکایات کا حل کس کے پاس ہے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہونے لگے۔ واضح ہوگیا اولڈ نواب شاہ اور ایچ ایم خوجہ ٹائون کو منتقل ہونے والے سینیٹری اختیارات کو فیل کرنے کے لیے ڈسپوزل خراب رکھ کر منظم سازش کی جارہی ہے تاکہ شہری علاقوں کا صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہو اور پیپلز پارٹی قیادت چند ماہ بعد ٹائون سے سینیٹری اختیارات واپس نواب شاہ میونسپل کارپوریشن منتقل کرسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواب شاہ
پڑھیں:
دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔
قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی جاری ہے۔
دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا تھا کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے اور 24سے 48گھنٹوں میں دریا میں پانی کا بہاؤ معمول پرآنےکی توقع ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شجاع آباد اور جلال پورپیروالا کے مقام پر 2 بند پر شگاف پڑا جس کے باعث موٹروے کو بند کرکے مرمتی کام جاری ہے جب کہ گوجرانوالا اور گجرات میں نکاسی کی صورتحال بہتر ہے۔
Post Views: 3