پیر ظاہر شاہ کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت، امیر مقام کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ٹی ایل پی کے سابق امیدوار NA-30 پیر ظاہر شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔
تقریب کے دوران انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی روایتی کیپ پہنائی اور ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیر ظاہر شاہ اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت نہ صرف مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا اعتراف ہے بلکہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار کارکردگی پر عوامی اعتماد کا مظہر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ملکی ترقی، اور فلاح و بہبود کے مشن پر کاربند ہے، اور خیبرپختونخوا میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے یہ شمولیت ایک اہم قدم ہے۔
انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنا اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔ نئے شامل ہونے والے افراد کا جذبہ اور اخلاص پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا، اور ان کی شمولیت سے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت ملے گی۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) پشاور کے صدر راشد محمود خان، سیکرٹری جنرل امان اللہ خان، سیکرٹری اطلاعات اعجاز خان بڈھ بیر، نائب صدر ملک راشد حسین، سینیٹر اکرام اللہ خان، اور حقداد خان نے شرکت کی۔ پارٹی رہنماؤں نے پیر ظاہر شاہ اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کی بنیاد مزید مستحکم ہوگی اور عوامی خدمت کے مشن کو نئی قوت ملے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیر ظاہر شاہ مسلم لیگ اور ان کہا کہ
پڑھیں:
گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر لیویز کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے اہلکاروں کو تین روز میں متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ لیویز کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے تاحال پولیس فورس میں شمولیت اختیار نہیں کی، انہیں عوامی نمائندوں، معتبرین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی درخواستوں پر آخری بار تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 24 اپریل تک جوائننگ رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں، تاکہ ان کی تنخواہیں بحال کی جا سکیں۔