خیبرپختونخوا کانیاوزیراعلیٰ،جنیداکبر نے اندر کی بات بتادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔
ہاؤس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف) کے نور عالم بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صحافی کی جابن سے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا ’آپ نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی کا صدر بننے پر مبارکباد دی‘ اور مذاکرات دوبارہ ہورہے ہیں یا مشکل ہے؟
جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ جی، جنید اکبر کو مبارکباد دی تھی اور مذاکرات کے حوالے سے تو حکومت بتائے گی یا پھر اپوزیشن، میں تین میں ہوں نہ تیرا میں۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔
صحافی نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ ایسی خبریں ہیں کہ پارٹی میں کوئی نیا وزیراعلیٰ آرہا ہے جس کا نام عین سے آتا ہے جس پر جنید اکبر نے جواب دیا ایسی کوئی بات نہیں ہے، کوئی نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں اور سب جانتے ہیں میرا بانی پی ٹی آئی سے سب سے زیادہ اختلاف رائے ہوتا ہے۔
’تاہم، اس کا یہ مقصد نہیں کہ ہم الگ ہیں یا پارٹی میں کوئی الگ گروپ ہے اور عمران خان کی قیادت تلے سب اکھٹے ہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔
مزیدپڑھیں:صدر مملکت نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنید اکبر پی ٹی آئی
پڑھیں:
گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کیوں، لکی موٹرز نے وجہ بتادی
لکی موٹر کارپوریشن سے خریدی جانے والی گاڑیاں گاہکوں کو تاخیر سے ڈیلیور کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟
کمپنی نے صارفین کو سندھ بھر کی اہم شاہراہوں پر جاری احتجاج اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی ترسیل میں متوقع تاخیر سے آگاہ کیا ہے۔
لکی موٹرز کا کہنا ہے کہ اس نے مارچ کے لیے تمام گاڑیوں کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور پیداواری کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ تاہم سڑکوں کی موجودہ صورت حال کے باعث گاڑیوں کو ملک کے مختلف مقامات تک پہنچانے اور نقل و حمل میں ناگزیر رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق راستے صاف ہوتے ہی معمول کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔ کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ عملے اور گاڑیوں کی حفاظت اور ہموار ترسیل اس کی اولین ترجیحات ہیں۔
مزید پڑھیے: لکی موٹرز نے کیا اسپورٹیج ایل متعارف کرادی، قیمت کیا ہے؟
لکی موٹرز کا کہنا ہے کہ تاخیر کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہے تاہم اثرات کو کم کرنے اور صارفین کے لیے باقاعدہ اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کمپنی نے گاہکوں کو کسی بھی سوال یا خدشات کی صورت میں کسٹمر کیئر ٹیم یا ان کے متعلقہ ڈیلرشپ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کمپنی نے عارضی خلل کے دوران اپنے صارفین کے صبر اور مسلسل اعتماد کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کیا پاکستان گاڑیوں کی ڈیلیوری لکی موٹرز