ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا چارج دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا چارج دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا چارج دے دیا گیا ۔جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔آج ہی وزیر اعظم نے کشتی حادثے کی تحقیقات میںسست روی پر ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے دیا گیا
پڑھیں:
اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر نے ڈائریکٹر محسن طلعت سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ شادی کے 9 سال بعد ڈائریکٹر محسن طلعت اور سارہ عمیر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، اداکارہ نے شوبز کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اور 2014 تک کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی، لیکن شادی کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ حال ہی میں پاکستان کے ریئلٹی شو تماشہ سیزن 4 سے ایلیمینیشن کے بعد سارہ عمیر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے تماشا میں اس لیے حصہ لیا کہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا، میرا اور محسن طلعت کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے بار بار سامنا ہو جاتا ہے۔سارہ نے کہا کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ قبل میرا طلاق ہوئی تھی، اور یہ بہت سے لوگوں کو پہلے ہی معلوم تھا، اس وقت میں ذہنی طور پر مشکل حالات سے گزر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ ہوں اور کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا، اللہ نے مجھے سکون کی جگہ عطا کی، جہاں فون، ملاقاتیں اور تعلقات کچھ نہیں تھے، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں زندگی میں بہت کچھ جھیل چکی ہوں، اس لیے تماشا میرے لیے کوئی مشکل چیز نہیں۔