Jasarat News:
2025-04-25@09:31:46 GMT

حکومت نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا ،زرتاج گل

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

حکومت نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا ،زرتاج گل

اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل کاکہنا ہے کہ حکومت نے  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا،8  فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرکے یوم سیاہ منایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ   17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  ملک کی خاطر ہم نے مذاکرات کرنا شروع کیے لیکن حکومت نے اسے ہماری کمزوری سمجھا، پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے  حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت باہر کھڑا کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی حکومت نے

پڑھیں:

وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
  • پاکستان اور ترکی کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا عزم
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • مولانا نے اتحاد کیوں نہیں بنایا
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا