اسلام آ باد (صباح نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکا کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے جدید ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے سے متعلق
میڈیا کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اگست 2021ء میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد وہ جدید ترین ہتھیار وہیں پر چھوڑ گئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ان جدید ہتھیاروں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بارہا کابل میں عبوری حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ افغانستان میں جدید ہتھیاروں ہتھیاروں کی

پڑھیں:

پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔پاکستان نے پہلگام کے افسوسناک واقعہ کے بعد بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے کے جواب میں سخت سفارتی فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا .جس میں ان کے سپورٹنگ اسٹاف کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔دفتر خارجہ نے نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات پاک-بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پانی روکنے کی صورت میں بھارت کو سخت ردعمل کا سامنا ہوگا :دفتر خارجہ
  • بھارتیوں کے تمام ویزے معطل، سکھ یاتری مستثنیٰ ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
  • پاکستان اپنی خود مختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، دفتر خارجہ
  • بھارتی رویہ،علاقائی امن واستحکام کو نقصان کاخدشہ ہے:پاکستان
  • بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ
  • ”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان
  • جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
  • پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم