ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی خیبرپختونخوا تبدیل، ذوالفقار حمید نئے آئی جی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو تبدیل کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنایا گیا ہے جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اْن کی جگہ ذوالفقار حمید کو آئی جی خیبرپختونخوا پولیس تعینات کیا گیا ہے۔
ذوالفقار حمید پنجاب حکومت میں تعینات تھے، گریڈ 21 کے تینوں افسران کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی ایف آئی اے کیلئے عثمان انور کا نام سر فہرست ہے جبکہ آئی جی پنجاب کے لئے بلال کمیانہ کا نام ہارٹ فیورٹ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی جی خیبرپختونخوا ایف ا ئی اے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔