Daily Mumtaz:
2025-11-03@19:14:16 GMT

فرانسیسی صدر کا ’لووغ میوزیم‘ کی توسیع کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

فرانسیسی صدر کا ’لووغ میوزیم‘ کی توسیع کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دنیا کے سب سے بڑے اور مصروف ترین شہر پیرس میں قائم لووغ (Louvre) میوزیم کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

منصوبے کے تحت 16ویں صدی کے اطالوی مصور لیونارڈو ڈاونچی کے ہاتھوں بنے مشہور شاہکار مونالیزا کی پینٹنگ کو ایک الگ اور نئے نمائشی ہال منتقل کیا جائے گا۔

میکرون نے بتایا کہ میوزیم میں نئی داخلی گزرگاہ بھی بنائی جائے گی تاکہ سالانہ 90 لاکھ سے زائد سیاحوں کی بھیڑ کو کم کیا جا سکے، اس منصوبے کے اخراجات کا کچھ حصہ یورپی یونین سے باہر کے سیاحوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے پورا کیا جائے گاجو 2026 سے نافذ ہوگا۔

اس منصوبے کا مقصد زیادہ آرام دہ ماحول میں سالانہ 12 ملین سے زائد سیاحوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مصر میں دنیا کا سب سے بڑا اور شاندار عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس نے اپنی عظمت اور تاریخی ورثے سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ اس میوزیم میں قدیم مصری تہذیب کے بیش قیمت نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں مشہور فرعون طوطن خامن کے مقبرے سے دریافت ہونے والے نایاب زیورات، فراعنہ کے ادوار کے عظیم مجسمے، قدیم فرعونی تختیاں اور دیگر قیمتی تاریخی اشیاء شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب نہایت رنگا رنگ اور شاندار تھی، جس میں فنکاروں نے روایتی مصری ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے دل موہ لینے والی پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی تھے، جنہوں نے قاہرہ کے قریب اہرامِ مصر کے سائے میں قائم اس عظیم میوزیم کا افتتاح کیا۔

یہ نیا عجائب گھر 120 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے تقریباً دوگنا بڑا ہے۔ اس عظیم منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں انسانی بحران، الفاشر سے 62 ہزار سے زائد بے گھر افراد کی ہجرت
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • پاکستانی کسانوں کا جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمے کا اعلان