سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا ۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور فورسز کی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے شہادت کا رتبہ پا لیا ، میجر اسرار آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 29 سالہ میجر حمزہ اسرار شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا اور سپاہی محمد نعیم شہید کی عمر 26 سال تھی، ان کا تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا۔

علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کےلئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور سپاہی

پڑھیں:

ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا

شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو شکست دینے کیوجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی
  • آئندہ حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے، نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت
  • سورج کی روشنی کا طویل ترین دن اور نیویارک ٹائمز اسکوائر میں یوگا فیسٹیول
  • وطن عزیز میں بھارتی مداخلت و تخریبی کردار
  • نائیجیریا‘ دہشت گردوں کا فوجی کیمپ پرحملہ‘ 34 سپاہی ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں 2دن کیلئے کرفیو نافذ، سڑکیں بند
  • اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق
  • ایران پر صیہونی حملے انسانیت کیخلاف جرم، اسرائیل عالمی امن کیلیے سرطان قرار
  • ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا