پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، اور اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو چکا ہے۔ اسی دوران، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 کو گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر کے قانون کی شکل دی تھی۔ ان بلز کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان صدر میں دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا، جس کے بعد یہ دونوں بل باضابطہ طور پر قانون بن گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
173روپے کے نوٹیفکیشن کے باوجود چینی کی 200 روپے کلو فروخت جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)حکومتی دعوئوں کے باوجود چینی کی173روپے کلو پر فروخت کو یقینی نہیں بنایا جاسکا اور چینی 200روپے فی کلوہی فروخت کی جاری ہے ،مقدمات اور جرمانے کے خوف سے بعض علاقوںمیں دکانداروں نے چینی کی سرے سے فروخت ہی بند کر دی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈائون بھی جاری ہے اورمختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا،182 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،2740 افراد کو جرمانے عائد کئے گئے،ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی،انتظامیہ نی7دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 3 افراد گرفتار کرادئیے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ریٹیل میںسرکاری نوٹیفکیشن173روپے فی کلو پر کہیں عملدرآمد نہیں ہو رہا ، دکاندار صرف اپنے جاننے والے گاہکو ں کو 200روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں اور کسی بھی اجنبی شخص کو چینی کی فروخت نہیں کی جارہی ۔
بعض علاقوں میں دکانداروں مقدمات اور جرمانے کے خوف سے چینی کی فروخت ہی بند کر دی ہے ۔مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے کہا کہ جس دن سے نوٹیفکیشن ہوا ہے اس روز سے شوگر ملوں نے مارکیٹ میں چینی کی سپلائی نہیں کی ، ادارے شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈائون کی بجائے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ صورتحال کا فی الفور نوٹس لیا جائے ۔