بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا: جنید اکبرخان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلی کے پی سے پیسے لینے کے بجائے خود اکٹھے کریں۔ایک بیان میں جنید اکبر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔ جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہر پارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے۔پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نئے صدر نے کہا کہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے، ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے۔جنید اکبر خان نے کہا کہ ہر ایم این اے کے زیرِ انتظام 70 سے زیادہ ویلیج کونسلز ہیں، جن کے لیے جلسوں کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا
فوٹو: ایکس پاکستان تحریک انصافخیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔
صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔
13 رکنی کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔
ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔