گلگت، میڈیکل سیٹوں پر نومنیشن کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
میٹنگ میں افراد باہم معذور کے کوٹے کی سیٹوں کے لیے ڈرافٹ پالیسی بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے مختص میڈیکل (MBBS/BDS) کی مختص سیٹوں کی نومنیشن کے لیے سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی زیر صدارت ان کے آفس میں آج "گلگت بلتستان نومنیشن بورڈ" کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے نومنیشن کے تمام عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اتفاقِ رائے سے میڈیکل سیٹوں پر نومنیشن کی باقاعدہ منظوری دی۔ اجلاس میں میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم نے ادا کئے۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر (سکولز) گلگت ریجن سید نبی شاہ، ڈائریکٹر (سکولز) دیامر استور ریجن فقیر اللہ، ڈائریکٹر (سکولز) بلتستان ریجن ذولفقار علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر بلال احمد، ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ فقیر محمد، ڈپٹی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن شمس الدین، ڈی ڈی ہائیر ایجوکیشن شیر باز اور ڈی ڈی نومنیشن عابدہ انور نے شرکت کی۔ میٹنگ میں نومنیشن کے عمل کی شفافیت پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا اور نومینیشن کے عملے کی محنت کو سراہا۔ میٹنگ میں افراد باہم معذور کے کوٹے کی سیٹوں کے لیے ڈرافٹ پالیسی بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔