بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ اور سراج کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے وائرل ہیں، فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پرماہرہ کی تصاویر لائک کرتے دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کے قریبی تعلقات ہیں لیکن دونوں نے اپنے تعلقات کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا اور وہ فی الحال اپنے رشتے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد سراج نے لنکا ڈھا دی، کیا میچ فکس تھا؟
اداکارہ ماہرہ شرما کی والدہ ثانیہ شرما نے ان تعلقات کی افواہوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا اور کہا کہ ان کی بیٹی مشہور شخصیت ہیں اس لیے لوگ ان کا نام کسی کے ساتھ بھی جوڑیں گے تو کیا انہیں لوگوں کی باتوں پر یقین کر لینا چاہیے۔
واضح رہے ماہرہ شرما کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے اور وہ کئی ٹی وی سیریز اور فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ 25 نومبر 1997 کو جموں و کشمیر میں پیدا ہوئیں اور تعلیم کے لیے ممبئی منتقل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی
ماہرہ شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور اس کے بعد کئی مشہور ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔ وہ بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ بھی رہ چکی ہیں، جہاں انہوں نے خوب پذیرائی حاصل کی۔
محمد سراج نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف 50 اوورز کے فارمیٹ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 44 ایک روزہ میچز کھیلے اور 71 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے آخری ایک روزہ میچ 2024 میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین کرکٹ بالی ووڈ ماہرہ شرما محمد سراج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈین کرکٹ بالی ووڈ ماہرہ شرما ماہرہ شرما
پڑھیں:
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آج سے 12 جون تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے. تاہم وہاں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت پہلے ہی 37 ڈگری کو عبور کر چکا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دن کے اوقات میں غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں. تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ شدید گرمی کی یہ لہر زراعت، پانی کی فراہمی اور انسانی صحت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔