چیمپئنز ٹرافی:کپتانوں کی پریس کانفرنس اور آفیشل فوٹوشوٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے باعث کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہونے والی آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔
ایونٹ کے منتظمین کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں طے شدہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ شیڈول کے مطابق انگلینڈ ٹیم 18 فروری جب کہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو لاہور پہنچے گی۔
ان کے علاوہ بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جب کہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ پہلے ہی8 تا 14 فروری تک ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور ان کا ایونٹ سے قبل آنا طے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔