ایم کیو ایم مردہ سیاست کوزندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ایم کیو ایم مردہ سیاست کوزندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پرتنقید کرتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔
ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم
دریں اثنا ترجمان بلاول بھٹو زرداری، مرتضی وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، ایم کیو ایم رہنما آپسی اختلافات کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا خالد مقبول صدیقی کی بوکھلاہٹ کی وجہ تاجروں کا بلاول بھٹو کےساتھ کھڑے ہونا ہے۔
انھوں نے کہا کراچی کے عوام کی حمایت ایم کیو ایم کے ہاتھوں سے پھسل چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی نے کہا
پڑھیں:
یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری