سیف علی خان حملے کے بعد پہلی بار کس ایونٹ میں شرکت کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کے گھر میں چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل ہوئے۔ تاہم، ایک ہفتے کے اندر وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آ گئے۔
اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سیف علی خان پہلی بار کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ’Next On Netflix 2025’ ایونٹ 3 فروری کو منعقد ہو رہا ہے، جہاں نیٹ فلکس اپنی آنے والی فلموں اور ویب سیریز کے بارے میں اعلانات کرے گا۔
خبروں کے مطابق، سیف علی خان کی نئی فلم ‘Jewel Thief’ کو نیٹ فلکس نے حاصل کر لیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوں گے۔
یہ فلم سدھرتھ آنند کی پروڈکشن ہے، جس کی ہدایتکاری رابی گریوال نے کی ہے۔ فلم میں جیدیپ اہلوت اور نکتا دتہ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
خبریں ہیں کہ نکھل اڈوانی کی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور فلم میں بھی سیف نظر آئیں گے، جسے راہل ڈھولکیا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس فلم میں پرکاش گاندھی اور دیپک ڈوبریال بھی شامل ہیں،
سیف علی خان بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر سُکمار سین کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم جنوری میں فلور پر جانی تھی، لیکن حملے کے بعد اس کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان
پڑھیں:
پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں کتاب "Home#itscomplicated" کی تقریبِ رونمائی
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2025ء) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے 27 اپریل 2025 کو اپنی عمارت میں معروف کتاب "Home#itscomplicated" کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں متعدد ادبی شخصیات، سفارتکاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں زین سعید، امبر ظفر خان اور صباح کریم خان نے بطور پینلسٹ شرکت کی، جبکہ خرّم قریشی نے گفتگو کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ یہ کتاب مشہور پاکستانی مصنفین، مفکرین، ڈاکٹروں، فلم سازوں، صحافیوں اور دیگر کامیاب شخصیات کی تحریروں کا مجموعہ ہے، جن میں خالد انعم، عمر شاہد حمید، اویس خان، علی خان، محمد علی بندیا ل اور دیگر شامل ہیں۔(جاری ہے)
کتاب کی تدوین صباح کریم خان نے کی ہے۔ پینل گفتگو میں کتاب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی مصنفین اپنے وطن پاکستان سے گہری محبت اور وابستگی رکھتے ہیں۔
کتاب میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان، جو 240 ملین سے زائد آبادی، 70 سے 80 زبانوں اور حیرت انگیز قدرتی تنوع کا حامل ملک ہے، کو محض ایک خبر یا سرخی تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پینلسٹس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب پاکستان سے محبت، وابستگی اور حوصلے کی کہانیوں کی جھلک دکھاتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی مصنفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کمیونٹی اراکین کو پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور تعلق کو مزید مضبوط بنانے کی ترغیب دی۔ سفیر نے پاکستانی مصنفین اور پبلشرز کو متحدہ عرب امارات میں منعقدہ مختلف کتب میلوں بشمول جاری ابوظہبی بک فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، تاکہ پاکستان کا مثبت تاثر دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔