وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیک نیتی کے ساتھ کمیٹی بنائی، ہمارے واضح مطالبات تھے۔
عمر ایواب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پیکا ایکٹ پر ہمیں بات کرنے نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ پر پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ تھی، ان کو ہدایت آئی جس پر دوغلا پن کر دیا، پیکا ایکٹ جس دن منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہمارے اعتراضات کو نہیں سنا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کی تحقیقات کیلئے جو پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی وہ اپنے کام مکمل کرے اور 2024 کے اتنخابات کی تحقیقات بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے دھرنے کا احاطہ بھی پارلیمانی کمیٹی کرے اور 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔