حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف کی شہادت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء) اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ ( ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈیویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈیویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے غزہ جنگ میں اپنے کمانڈر انچیف محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف غزہ جنگ کے دوران اپنے چند ساتھی کمانڈروں کے ہمراہ شہید ہوگئے ہیں۔ ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء) اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ ( ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈیویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈیویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے ہیں۔
محمد الضیف حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے بانیوں میں شامل تھے اور انہوں نے 20 سال سے زائد عرصے تک اس فورس کی قیادت کی۔ انہیں ان حملوں کا منصوبہ ساز بھی سمجھا جاتا ہے جن میں درجنوں اسرائیلی مارے گئے۔ الضیف کو حماس کے زیر زمین سرنگوں کے نیٹ ورک اور بم سازی کی مہارت کو فروغ دینے کا بھی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ اگست 2014ء میں غزہ میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں الضیف کی اہلیہ اور سات ماہ کے بیٹے کی ہلاکت ہوئی، جب ان کے اہل خانہ ایک گھر میں مقیم تھے۔
اسرائیلی حملوں میں الضیف کئی بار نشانہ بنے، جن میں ایک آنکھ ضائع ہونے اور ایک ٹانگ پر شدید چوٹیں آنے کی اطلاعات ہیں۔ ان کی مسلسل بقا اور حماس کے عسکری ونگ کی قیادت نے انہیں فلسطینی عوام میں ایک مقبول شخصیت بنا دیا۔ اگست 2024 میں اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو خان یونس کے مغرب میں المواسی میں ایک فضائی حملے میں الضیف کو شہید کر دیا گیا۔ تاہم حماس نے اس دعوے کی تردید کی اور کہا تھا کہ الضیف خیریت سے ہیں اور گروپ کی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: القسام بریگیڈ کے حماس کے میں ایک
پڑھیں:
راکٹ حملوں کے جواب میں تھائی لینڈ کے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر تابڑ توڑ فضائی حملے
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر شہری علاقوں پر راکٹ برسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے کمبوڈیا میں صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملے اُن راکٹس حملوں کا جواب ہے جو کمبوڈیا نے ہمارے شہری علاقوں میں کیے۔
تھائی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق کمبوڈیا کے ان حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 11 عام شہری اور ایک فوجی شامل ہے۔
خیال رہے کہ یہ حملے اس واقعے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں جب ایک تھائی فوجی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے اپنے سفارتی تعلقات میں کمی کرتے ہوئے ایک دوسرے سے روابط محدود کر دیے ہیں۔
ان دو طرفہ حملوں سے دونوں ہمسایہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان سرحدی تنازع ایک نئی شدت اختیار کر گیا ہے۔
یاد رہے کہ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگتارن شیناواترا کو اس مہینے معطل کر دیا گیا تھا اور اب انہیں عہدے سے برطرفی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
تھائی وزیراعظم کے خلاف یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب ان کی کمبوڈیا کے سابق طاقتور رہنما ہن سین کے ساتھ ایک فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ سرحدی تنازعے میں اپنی فوج کی کارروائیوں پر تنقید کرتی سنائی گئیں۔
واضح رہے کہ 800 کلومیٹر طویل زمینی سرحد رکھنے والے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تعلقات میں کبھی تعاون اور کبھی رقابت رہی ہیں۔