Jasarat News:
2025-09-18@22:22:16 GMT

بی پی ایل ،حیدر علی نے مخالف ٹیم سے فتح چھین لی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)11میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹا گانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رانگپور رائیڈرز کے144رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، چٹاگانگ کنگز نے رانگپور رائیڈرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدر علی نے گیندوں پر

پڑھیں:

کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

کراچی ، حیدر آباد: ایف آئی اے کی حوالہ  ہنڈی اور متعلقہ غیر قانونی کاموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف  کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی  نے 2 ملزمان اقبال اور سلمان کو گرفتار کیا ہے۔

دونوں  ملزمان کو نکل روڈ اور پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے 88 لاکھ روپے سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان کے قبضے سے 2155 امریکی ڈالر، 5835 یو اے ای درہم، سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے مختلف مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے  ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے، جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے حیدرآباد زون کی بڑی کاروائی

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ  نے کارروائی کرتے ہوئے  حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان احسن علی اور ندیم کو قمبر سٹی لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا، جن سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں  کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی  ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟
  • اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے
  • ایشیا کپ: پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں، رنز اور چھکے کس کے؟
  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • ایشیا کپ، سپر فور مییں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
  • پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی
  •  سرویکل کینسرسنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے: نوید حیدر شیرازی