پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت پر رانا ثناء اللّٰہ نے ڈیڈ لائن دیدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانیٔ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018ء کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دی جائے۔
علاوہ ازیں اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن سے مسلسل کترا رہی ہے، حکمراں جماعتوں اور حکومت سے مذاکرات کا عمل ہم نے معطل کیا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن الائنس بنانے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی حکمراں جماعتیں مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہیں، پُرامن احتجاج کو ہونے دیا جائے، یہ جمہوری حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل شہباز شریف مذاکرات کی پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک- سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی-
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہر "سرکاری دورے" پر ریاض پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں وِزیراعطم کی معاونت کرینگے-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ اہم شخصیات ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی معاونت کرینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے ہی دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیویارک چلے جائیں گے۔