امریکی خاتون کی چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی، اتر کر سڑک پر بھاگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
امریکی خاتون نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی کی اور اتر کر سڑک پر بھاگ گئی، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی تفصیلات کے مطابق محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔اونیجا اینڈریو نے شاہراہ فیصل پر ٹیپو سلطان کےقریب ایمبولینس کو رکوالیا اور ایمبولنس سے نکل کر سڑک پر بھاگ گئی۔امریکی خاتون نے رکشے کو روکا تو خاتون کے بیٹھتے ہی رکشہ خراب ہو گیا ، جس پر رکشے کو ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ چلایا گیا۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی ، اونیجا اینڈریو کا کہنا ہے کہ مجھے اب پولیس اسٹیشن نہیں جانا۔دوسری جانب گیسٹ ہاؤسزکی جانب سے بھی خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا۔گذشتہ روز محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو چھیپا ہیڈ آفس منتقل کیا گیا تھا۔ٹیپوسلطان پولیس نے خاتون کو چھیپا ہیڈآفس پہنچایا تھا، ترجمان چھیپا ویلیفئر کا کہنا تھا خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤمیں ہے،اس لیے کسی سے بات نہیں کررہی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو امریکی خاتون
پڑھیں:
گھر سے خاتون کی کمبل میں لپیٹی گلا کٹّی لاش برآمد
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو کند آلہ کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی افتخار تنولی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بلدیہ ٹیپو سلطان روڈ عظیمہ آ باد نزد گلیکسی گرامر اسکول کے قریب گھر میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔ متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد اللہ دتہ سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا تھا۔ مقتول اور اس کارشتہ دار اسلم سائٹ میں ایک نجی لوم فیکٹری میں ملازم تھے۔ اس گھر میں ساتھ رہتے تھے۔ مقتول اور اس کے رشتے دار اسلم کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرہ سے ہے۔ متقول دن اور اس کا رشتہ دار نائٹ شفٹ میں فیکڑی میں کام کرتے تھے۔ متقول کا رشتہ دار صبح کام پر سے گھر واپس آیاتو اس نے دیکھا کہ یوسف کی گلہ کٹی لاش پڑی ہے۔ اس نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ علاوہ ازیں مقتول شادی شدہ ہے ۔ اس کی فیملی گوجرہ میں رہتی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع مقتول کے رشتہ داروں کو دے دی ہے۔ قتل کی مختلف پہلوں سے ںتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کی کوشش ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔