بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلی بار مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے اور اسے ایک عالمی سطح کی ایڈونچر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس بڑے پروجیکٹ کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے، جس سے وہ راجامولی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے سامنے آنے والی اس خبر کی فلم سے منسلک کسی بھی ذرائع نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ حیدرآباد کی ایلومینیم فیکٹری میں جاری ہے، جہاں مہیش بابو اور پریانکا چوپڑا موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایس ایس راجامولی نے اپنی ٹیم کو مکمل رازداری کے معاہدے پر دستخط کروائے ہیں، جس کے تحت کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

ؤکہا جارہا ہے کہ فلم کی مزید شوٹنگ کینیا کے جنگلات میں ہوگی، راجامولی کی اس فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ دو حصوں میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ پہلا حصہ 2027 جبکہ دوسرا 2029 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ایس

پڑھیں:

ایشیاءکپ میں ہاتھ ملانے کا تنازعہ،بھارتی کرکٹ بورڈکا بیان آگیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی تو حاصل کر لی لیکن کھیل کے دوران اور بعد میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے حوالے سے بھارتی رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ میچ کے آغاز پر ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، جب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کے آداب کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین کے مطابق کھیل ہارنے یا جیتنے سے زیادہ اہم بات اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی ہے، جسے بھارتی ٹیم نے نظر انداز کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل اسی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں انہیں شدید ردعمل اور سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ناقدین کے مطابق اسی دباؤ کے تحت بھارتی ٹیم نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس تنازع پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے قوانین میں ایسا کوئی ضابطہ نہیں ہے جو کھلاڑیوں کو مخالف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر مجبور کرے۔ بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ محض خیرسگالی کا جذبہ اور کھیلوں میں ایک رائج کنونشن ہے، کوئی قانونی تقاضا نہیں۔" بی سی سی آئی آفیشل کے مطابق اگر کسی ٹیم کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوں تو بھارتی کھلاڑی اس سے ہاتھ ملانے کے پابند نہیں ہیں۔ ان کے بقول کھیل کے میدان میں جذباتی یا سیاسی عوامل کو نظرانداز کرنا مشکل ہوتا ہے، لہٰذا بھارت نے محض اپنی پالیسی کے مطابق رویہ اپنایا۔ تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ کھیل سیاست سے بالاتر ہوتا ہے اور ایسی روش نہ صرف کھیل کی روح کے منافی ہے بلکہ اس سے شائقین کرکٹ میں مایوسی بھی بڑھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • بھارت اور پاکستان طویل انتظار کے بعد نیزہ بازی مقابلے کے لیے تیار
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • ایشیاءکپ میں ہاتھ ملانے کا تنازعہ،بھارتی کرکٹ بورڈکا بیان آگیا
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟