بیکٹیریا انسانی صحت کیلیے خطرناک قرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بھارت: اسپتالوں میں کورونا کے ساتھ بلیک فنگس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے
انٹرنیشنل نیوز ڈیسک: بین الاقوامی طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آنتوں میں پائے جانے والا بیکٹیریا جان لیوا ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو بھی بری طرح متاثر کردیتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق انسانی آنتوں میں سرائیت کرجانے والے کھربوں بیکٹیریا، فنگس اور دیگر مائکرو حیاتیات (micro organisms) ہمارانظام ہاضمہ و مدافعتی نظام سمیت یہ ہمارے دماغی صحت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بھی متاثر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے یونیورسٹی کالج کارک کے نیورو سائنسدان جان کرائن کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں موجود یہ مائیکروبس نہ صرف غذائی اجزا جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ دماغی صحت اور رویے پر بھی نمایاں کرادار ادا کرتے ہیں۔
حالیہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آنتوں کے یہ مائکرو بائیوٹا برین ڈیسیز ڈپریشن، اضطراب اور شیزوفرینیا کے علاج میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور، گیس ٹینکر کا حادثہ، خطرناک صورتحال
ریسکیو حکام کے مطابق گیس ٹینکر نادرن بائی پاس کی پلی کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ اچانک چھت سے ٹکرا کر پھنس گیا، جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نادرن بائی پاس پر ایک گیس ٹینکر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گیس ٹینکر نادرن بائی پاس کی پلی کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ اچانک چھت سے ٹکرا کر پھنس گیا، جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔اب تک ٹینکر سے 70 فیصد سے زائد گیس لیک ہو چکی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پانچ فائر وہیکلز اور دو ایمبولینسز موقع پر موجود رہیں، جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت تمام متعلقہ روڈز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ فائر فائٹرز کی جانب سے مسلسل کولنگ جاری ہے اور حکام کو امید ہے کہ جلد ہی یہ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔