بھارتی سپر اسٹار بڑھاپے میں کیسا دکھیں گے؟ تصاویر پر مداحوں کا دلچسپ ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم صنعت سے وابستہ سپر اسٹار بڑھاپے میں کیسا نظر آئیں گے؟آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے دلچسپ تصاویر تشکیل دے دیں۔
اے آئی آرٹسٹ جوزف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بالی ووڈ سپر اسٹارز کی تخلیقی تصاویر ’ستارے مرجھا گئے کہانیاں باقی ہیں‘ کے عنوان سے شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، الو ارجن، فہد فاضل، موہن لال، رام چرن، دیپیکا پڈوکون اور ایشوریہ سمیت کئی فلمی ستاروں کے بڑھاپے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اے آئی کی مدد سے بنائی گئی رنویر سنگھ، انوشکا شیٹی، ترشیا کرشنن، عالیہ بھٹ اور تمنا بھاٹیہ کے بڑھاپے کی تصاویر جھریوں اور سفید بالوں کی عکاس ہیں۔
اے آئی سے تشکیل پانے والی ان تصاویر کے مطابق عامر خان اور پربھاس اپنے بڑھاپے میں گنجے ہوجائیں جبکہ شاہ رخ اور سلمان خان ادھیڑپن کے دوران بھی اپنی متاثر کن شخصیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Joseph (@multiversematrix)
انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد اپنے سپر اسٹار کے بڑھاپے سے متعلق تخلیقی تصاویر پر دلچسپ ردعمل دیا، کسی نے کہا شاہ رخ تو اس میں بھی ویسا ہی لگ رہا، سلمان خان اس میں بھی متاثر کن ہے، شاہ رخ اور ریتھک روشن کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فواد خان کا بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔
فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں، اور کہا کہ وہ ایک اچھی دل رکھنے والی انسان ہیں۔
عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے بارے میں فواد نے کہا کہ ان دونوں میں زبردست توانائی اور جوش پایا جاتا ہے، جو کہ کام کے دوران نمایاں ہوتا ہے۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
وانی کپور کے بارے میں فواد خان نے کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کا کام بہت متاثر کن ہے۔ فواد نے مزید کہا کہ ان تمام اداکاراؤں میں صلاحیت اور خلوص دل دونوں موجود ہیں، جو انہیں نہ صرف باصلاحیت بلکہ اچھی شخصیات بھی بناتے ہیں۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال 9 مئی کو ممکنہ طور پر ریلیز ہونے والی ہے تاہم بھارت میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد اس فلم کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس سے اس کی بھارت میں ریلیز رُکنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu