لاس اینجلس آگ نے پاکستانی فلم دی مارشل آرٹس کی ریلیز روک دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
امریکی شہر لاس اینجلس میں بڑے پیمانے پر لگی آگ نے پاکستانی فلم ’دی مارشل آرٹس کی ریلیز بھی روک دی ہے۔
ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ اور ’پروازِ جنون‘ میں اپنی اداکاری سے بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار شاز خان کی پہلی انٹرنیشنل فلم ’دی مارشل آرٹس‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ
’دی مارشل آرٹس‘ کی ریلیز 31 جنوری 2025 کو ہونی تھی، فلم میں معاون اداکاروں فاران طاہر، صنم سعید اور بابر پیرزادہ نے اپنے فن کے جوہر دِکھائے ہیں، یہ پہلی بین الاقوامی معیار کی انگریزی فلم ہے جس میں پاکستان کے 4 نمایاں اداکار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، شاز خان نے مائیکل روز البرٹ کے ساتھ مل کر فلم کی ہدایتکاری بھی کی ہے اور کہانی بھی لکھی ہے، فلم کی عکس بندی امریکا، وسطی امریکا اور میں کی گئی ہے۔
یہ فلم دنیا بھر میں ریلیز کے لیے تیار تھی اور اس کا شاندار پریمیئر لاس اینجلس میں ہونا تھا، تاہم لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے باعث غیر متوقع حالات پیش آئے جس کے نتیجے میں فلم کی ریلیز مؤخر کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم انڈسٹری کا زوال کیوں ہوا، گلیاں اور سڑکیں ویران کر دینے والے ڈرامے آج کیوں نہیں؟
فلم اب لاس اینجلس میں بہار 2025 میں پیش کی جائے گی، بدقسمتی سے پاکستانی شائقین کے لیے فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔
پروڈیوسرز شائقین کی طرف سے زبردست مانگ کے پیش نظر فلم کو عید پر ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں اور حتمی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا،فلم ’مارشل آرٹس‘ کی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ڈبنگ کی جائے گی۔
شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فلم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شاز خان اور دیگر اداکاروں کے کام کو سراہا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بابر پیرزادہ پاکستان پاکستانی فلم دی مارشل آرٹس صنم سعید فاران طاہر لاس اینجلس آگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا بابر پیرزادہ پاکستان پاکستانی فلم فاران طاہر لاس اینجلس ا گ لاس اینجلس میں پاکستانی فلم کی ریلیز فلم کی
پڑھیں:
فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عَبیر گُلال کے گانوں کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
پہلگام واقع کے بعد سے فواد خان اور وانی کپور کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کی بھارت میں ریلیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عبیر گلال کے بین کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب اس فلم کے گانے ’خُدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘ جو یوٹیوب انڈیا پر دستیاب تھے، اب ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ گانے پروڈکشن ہاؤس اور سریگاما کے آفیشل چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔
اس فلم کا ایک اور گانا 24 اپریل کو ریلیز ہونا تھا جس کو ریلیز نہیں کیا گیا تاہم اس حوالے سے اب تک فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے فواد خان کی فلم عبیر گلال کی کو بھارت میں ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڑی نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ردھی ڈوگرا، لیزا ہیڈن، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی اور راہول ووہرا بھی شامل ہیں۔