علی امین گنڈاپور نے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2025ء) علی امین گنڈاپور نے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی، صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخواہ ایوی ایشن کو ایئر ایمبولنس کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا جو پہلے ہی کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق زمینی راستے کی بندش کے باعث کرم کے لوگوں کی آمدورفت کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کرم کیلئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل دس پروازیں چلائی گئیں۔ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ پہلی پرواز میں 31 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کو پشاور سے علیزئی منتقل کیا گیا جبکہ دوسری پرواز میں 38 افراد کو علیزئی سے ٹل منتقل کیا گیا۔ تیسری پرواز میں 22 افراد کو ٹل سے بوشہرہ پہنچایا گیا جبکہ چوتھی پرواز میں ایک شخص کو بوشہرہ سے صدہ پہنچایا گیا۔پانچویں پرواز صدہ سے تری منگل کیلئے ہوئی جس میں سات افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ چھٹی پرواز کے ذریعے 38 بندوں کو تری منگل سیٹل منتقل کیا گیا۔ ساتویں پرواز میں 33 افراد کو ٹل سے تری منگل پہنچایا گیا۔ آٹھویں پرواز میں 48 افراد کو تری منگل سے ٹل منتقل کیا گیا۔نویں پرواز میں 40 افراد کو ٹل سے علیزئی منتقل کیا گیا۔ دسویں اور آخری پرواز میں 41 افراد کو علیزئی سے پشاور پہنچایا گیا۔ان پروازوں میں کل 1800 کلوگرام سامان کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے منتقل کیا گیا ہیلی کاپٹر کو صوبائی حکومت پہنچایا گیا کیا جائے گا پرواز میں افراد کو علی امین تری منگل
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق