2025-07-26@06:08:34 GMT
تلاش کی گنتی: 33

«ہیلی کاپٹر کو»:

    ایرانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے گزشتہ روز خلیج عمان میں ایرانی سمندری حدود کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے ایک امریکی تباہ کن جنگی جہاز کو سخت وارننگ جاری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ ایرانی نگرانی کے علاقے کی جانب بڑھ رہا تھا، جس پر ایرانی بحریہ کے تیسرے بحری ریجن (نبوّت) نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اپنے فضائی یونٹ کو متحرک کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے‘، سینیئر ایرانی اہلکار کی اسرائیل اور امریکا کو سخت وارننگ ایرانی فوجی ہیلی کاپٹر نے امریکی جہاز کے اوپر پرواز کی اور واضح الفاظ میں راستہ بدلنے کی ہدایت دی ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق، امریکی جہاز نے ہیلی کاپٹر کو...
    پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے.فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے.اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے. فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ناروے کو ایچ ایچ 60ڈبلیو جنگی ریسکیو ہیلی کاپٹروں اور متعلقہ سازوسامان کی منظوری دے دی۔ یو ایس ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے ایک بیان میں کہاکہ مجوزہ فروخت سے ناروے کی فضائی جنگی اور خصوصی کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی قابلیت میں بہتری آئے گی۔ بیان میں مزید کہا گیاکہ ناروے ان طیاروں کو ناٹو کے دیگر ارکان اور اس کے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔ ناروے کو اس سازوسامان اور خدمات کو اپنی مسلح افواج کا حصہ بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی۔
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں حاملہ خواتین نے سیاستدان کی جانب سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے گاؤں کی سڑک بنوانے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر لیلا ساہو کی جانب سے گاؤں کی خستہ حال سڑک بنوانے کے مطالبے پر بی جے پی کے ایم پی راجیش مشرا کا جواب تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں لیلا ساہو نے حکام سے سوال کیا تھا کہ میں اور دیگر خواتین حاملہ ہیں جب ہمارا ڈیلیوری کا وقت آئے گا تو ہم اسپتال کیسے پہنچیں گے؟ جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ راجیش مشرا نے انہیں ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ View this post...
    پشاور(نیوز ڈیسک)چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بڑا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مکمل طور پر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہ ہیلی کاپٹر کرم میں میڈیکل سروسز کے لیے استعمال ہو چکا ہے۔ آئی جی پولیس خیبر پختون خو اور چیف سیکریٹری نے کوہاٹی گیٹ میں سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ سوات واقعہ ناخوش گوار تھا لیکن 80 لوگوں کی جان بھی وہاں بچائی گئی، ریسکیو 1122 کو مزید جدید آلات فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا کہ اب تک محرم الحرام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: ہندوستانی فوج کو امریکا سے طویل انتظار کے بعد اپاچی AH-64E حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ ملنے والی ہے۔ 5691 کروڑ روپے کے معاہدے کے مطابق، ‘ہوا میں چھ ٹینک’ اپاچ میں سے تین 15 جولائی کے قریب پہنچیں گے۔جنگی ہیلی کاپٹر مغربی سرحد پر فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر مارچ 2024 میں آنے والے تھے اور فی الحال 15 ماہ کی تاخیر کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے حکام کے مطابق بقیہ تین میں سے دوسری کھیپ کی نومبر میں آمد متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کے...
    ویب ڈیسک :  خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرکی مرمت میں 37کروڑ کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔  آڈٹ حکام نے اس معاملے پر 2 مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیےتاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمے کی خاموشی اور غیر شفاف عمل کو سنگین بدانتظامی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ نیب یا دیگر تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ سپریم کورٹ...
    خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے، اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر دو مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیے، تاہم کوئی جواب نہیں...
    بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف...
    سوات میں سیاحوں کے حادثے کے بعد کے پی حکومت کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے لئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے پی حکومت  نے کہا کہ سوات، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد کے لئے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس کا پلان تیار ہوگا۔ ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو کرنے کے لئے ٹرینڈ اسٹاف بھرتی ہوگا۔ ذرائع صوبائی انسپکشن ٹیم  نے کہا کہ  سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر موجود تھا، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان رسک تھا۔
    ایک طرف اٹلی ہے جہاں ایک کتے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ دوسری طرف افغانستان ہے جہاں دریا میں لہروں کی نظر ہوتے ہوئے ایک آدمی کو ہیلی کاپٹر سے بچایا گیا۔ جبکہ تیسری طرف ہم اور ہماری ایٹمی طاقت رکھنے والی حکومت ہے کہ جہاں 18میں سے ایک ہی خاندان کے چھوٹے بڑے 15 افراد دو گھنٹوں تک دریائے سوات کی تیز لہروں سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے، لیکن نہ کوئی اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سے ریسکیو ہیلی کاپٹر پہنچا اور نہ ہی انہیں بچانے کے لئے کسی دوسرے نے ہمت کی۔ ان ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے افراد کا تعلق پنجاب سیالکوٹ سے تھا جو وہاں سیاحت کے لئے گئے ہوئے تھے۔...
    سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر مون سون اور سیلابی صورتحال میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر 24/7 دستیاب ہوگا  ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان  نے  ریسکیو آپریشنز کے لیے فوری اور بھرپور ردعمل کا فیصلہ کیا ، کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فضائی مدد کو یقینی بنایا جائے گا،  وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے، انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔ بلوچستان حکومت مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...
    بھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز بھارت میں زائرین کو لے جانے والاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنےکا واقعہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، جس میں ایک بچے سمیت 6 زائرین سوار تھے۔اس حوالے سے ڈیزاسٹر ریسپانس اہلکار نندن سنگھ راجوار نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر سے زائرین کو لے کر اڑا تھا جو گر کر تباہ ہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جارہی ہے، کیدارناتھ مندر ہمالیہ کے پہاڑوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔  نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2...
    سٹی42:  بلوچستان میں ڈھاڈر کے علاقہ میں مسافروں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس کو ایک سرنگ میں روک کر  مسافروں کو یرغمال بنا لئے جانے کی سنگین دہشتگردی کے بعد علاقہ مین سکیورٹی فورسز کا ریسکیو آپریشن ہنوز جاری ہے۔  کوئٹہ سے کئی ہیلی کاپٹروں کی درہ بولان کے علاقہ میں بھیجا گیا جو اس علاقہ میں فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے درہ بولان کی جانب ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جا ری ہیں اور ممکنہ طور پر دشوار گزار علاقے  میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی، اور ٹرین مین موجود دہشتگردوں کو باہر سے کسی ممکنہ مدد یا کمک ملنے کے عمل کو روکنے کے لئے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔  ...
    ڈی آئی خان: کے پی حکومت کی جانب سے کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ کردی گئی ہے جب کہ ہیلی کاپٹر سروس بھی جاری ہے۔   صوبائی مشیر صحت احتشام خان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےاپر کرم کے لیے مزید ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ کردی گئی ہے، جس میں 500 کلوگرام وزنی ایمرجنسی ادویات حکومت کے MI-17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  ادویات ایم ایس پاراچنار کے حوالے کی جائیں گی۔  ایمرجنسی ادویات کی یہ کھیپ مختلف این جی اوز اور خیراتی اداروں نے عطیہ کی ہیں۔ تاحال وفاق کی جانب سے ضلع کرم میں نہ کوئی ادویات اور نہ ہی کوئی فنڈز فراہم کیے...
    یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ تاشقند میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ان 7 ہیلی کاپٹروں کو حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق افغان حکومت کے دور کے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ازبکستان نے امریکہ کے حوالے کر دیئے۔ یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کابل نے مطالبہ کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر افغانستان واپس بھیجے جائیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ امریکی ہتھیار واشنگٹن کو واپس کریں۔ امریکا نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد طالبان...
    امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آرمی ایوی ایشن آفیسر 28 سالہ ربیکا لوباچ تھیں جو2019 سے فوج سے منسلک تھیں۔ ربیکا بولاچ کا تعلق شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہم سے تھا اور انھوں نے  آرمی کمنڈیشن میڈل، آرمی اچیومنٹ میڈل، نیشنل ڈیفنس سروس میڈل اور آرمی سروس ربن سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے تھے۔ ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آفیسر نے وائٹ ہاؤس کے فوجی سماجی معاون کے طور پر بھی رضاکارانہ سرکاری کاموں میں بھی مدد کی تھی۔ ربیکا لوباچ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی اہلکاروں نے کہا...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2025ء) علی امین گنڈاپور نے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی، صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر...
    خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہMI 17  ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی موڈیفکیشن کرکے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ ترجمان نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے اور کہا کہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا پوچھنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کا کیوں نہیں کہا؟ پنٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔...
    واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فضائی حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے فضائی حادثے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے واقعہ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فضائی حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا، ہیلی کاپٹر سے طیارہ نظر آنے کا بتائے جانے پرکیا کرنا چاہیے، یہ کنٹرول ٹاورنے کیوں نہیں بتایا۔ امریکی صدر نے کہا کہ حادثے کا شکار طیارہ درست حالت میں ائیرپورٹ کی جانب اپنے روٹ پر تھا، موسم بھی صاف تھا، طیارے کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد کو نوکریاں دیتی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کا ذمہ دار ایوی ایشن اتھارٹی اور ملٹری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین نگاہ رکھنے والے لوگوں کو کچھ نظر نہیں آیا اور ہیلی کاپٹر طیارے سے جا ٹکرایا۔ حادثے سے بچا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن اب ریکوری مشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ افسوس کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ کوئی زندہ نہیں بچا۔  ایوی ایشن،  ٹرانسپورٹ اور فوج مکمل اور جامع تحقیقات کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا’ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد...
    وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ زمینی راستے کی بندش کے باعث کرم کے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات، وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ پہلی پرواز میں 31...
    امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے پر ملٹری ہیلی کاپٹر کے عملے اور ہوائی اڈے پر ٹریفک کنٹرولرز کی صلاحیتوں پر سوالا اٹھا دیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ تڑمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ اس حادثے کو روکا جانا چاہیے تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں مسافر طیارے کے اوپر یا نیچے کیوں نہیں نکلا؟ امریکی صدر نے کہا کہ ہوائی جہاز ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے بہترین اور معمول کی سمت پر تھا جب کہ ہیلی کاپٹر سیدھا ہوائی جہاز کی طرف بڑھ رہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج ایک صاف ستھری رات تھی، مطلع صاف تھی اور ہوائی جہاز کی روشنیاں بھی جل رہی تھیں۔ امریکی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔(جاری ہے) صوبائی ہیلی کاپٹر میں مریضوں و زخمیوں کو قدرتی و انسانی آفات کے دوران دور دراز کے علاقوں سے علاج معالجے کےلیے بروقت ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری ریلیف یوسف...
    ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منی مرگ پہنچایا گیا، جہاں مزید طبی استحکام کے اقدامات کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے ضلع استور کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے میں ایک اور شاندار ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ ٹٹوال کے رہائشی شہری بشیر کو شدید تکلیف میں قمری سیکٹر میں قائم فوجی پوسٹ پر پہنچایا گیا۔ پاک فوج کے میڈیکل عملے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے والی طبی سہولیات فراہم کیں۔ مریض کی تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ریسکیو آپریشن جلد از...
    بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر بیس سے پرواز کے بعد بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے تینوں ارکان ہلاک گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب یہ چند سیکنڈ کے لیے کنٹرول سے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ...
۱