خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

بونیر(سب نیوز)ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کو خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا جسے تلاش کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ تحقیقاتی ٹیم ہیلی کاپٹر حادثے کے جائے وقوعہ کا 2 مرتبہ معائینہ کرچکی ہے اور آج زمینی معائنیہ کیا تھا، جس کا مقصد شواہد اکھٹے کرنا تھے۔2 روز قبل باجوڑ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرکریش ہونے کی رپورٹ جاری کردی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لیے روانہ ہوا اور 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ٹریس کیا گیا جو مہمند میں کریش ہوا، جس جگہ ہیلی کاپٹرکریش ہوا وہ تقریبا 8 ہزار میٹر بلندی پر ہے، جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی آبادی نہیں ہے۔سرکاری حکام نے بتایا تھا کہ حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا کیونکہ حادثہ جس جگہ پر ہوا وہاں بارش نہیں ہورہی تھی، وہاں اونچا پہاڑبادلوں اور دھند میں ڈوبا ہوا تھا اور ہیلی کاپڑ کا ملبہ خشک نالے میں گرا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کے دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع پنجاب کے دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر بلیک باکس

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 5 افراد شہید 

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جو بارش سے متاثرہ باجوڑ کے علاقوں میں امدادی سامان لے جا رہا تھا، ضلع مہمند میں خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ اس المناک حادثے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہو گئے۔
  حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر پشاور سے روانہ ہوا تھا، مگر جب وہ مہمند کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو اس کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ کچھ دیر بعد چینگی بانڈہ کے مقام پر ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع ملی۔ ابتدائی طور پر تین افراد کی شہادت کی خبر آئی، جو بعد ازاں پانچ شہداء تک جا پہنچی۔
 مقامی لوگوں نے بتایا کہ گرنے سے پہلے علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، اور ہیلی کاپٹر ملبے تک پہنچنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ وہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقے میں گرا ہے۔
  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والا MI-17 ہیلی کاپٹر سالارزئی (باجوڑ) کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا:
  یہ لوگ دوسروں کی جانیں بچانے نکلے تھے، مگر اپنی جان کا نذرانہ دے کر ہمیں یہ سکھا گئے کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑا جذبہ ہے۔ یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی فوری تحقیقات اور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی، جب کہ شہداء کے جسد خاکی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیے جائیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اس سانحے پر کل (ہفتے کے روز) یومِ سوگ منائے گا، اور تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا: تباہ ہوئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • مہمند میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبر پختونخوا، ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول
  • حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس نہ مل سکا، شہداء کی میتیں پشاور منتقل
  • باجوڑ امداد لے جانیوالا کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 افراد شہید
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 5 افراد شہید 
  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہید