ویب ڈیسک :  خیبرپختونخوا حکومت کے کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا لاپتہ بلیک باکس مل گیا۔

 سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائےحادثہ سے تقریباً  100میٹر کے فاصلے پرپڑا تھا جسے تلاش کر لیا گیا۔ پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کےحوالےکر دیا ہے۔ باجوڑ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے.

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

 خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرکریش ہونے کی رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر 10 بجکر30 منٹ پر باجوڑ کے لئے روانہ ہوا، 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا۔

 رپورٹ میں کہنا تھا کہ 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ٹریس کیا گیا جو مہمند میں کریش ہوا، جس جگہ ہیلی کاپٹرکریش ہوا وہ تقریباً 8 ہزار میٹر بلندی پر ہے ، جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی آبادی نہیں ہے۔ سرکاری حکام نے بتایاکہ حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا کیونکہ حادثہ جس جگہ پر ہوا وہاں بارش نہیں ہورہی تھی، وہاں اونچا پہاڑبادلوں اور دھند میں ڈوبا ہوا تھا اور ہیلی کاپڑ کا ملبہ خشک نالے میں گرا۔

متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت ہیلی کاپٹر بلیک باکس

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے کی کوشش 

خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرلیا گیا۔

قبائلی ضلع میں ہیلی کاپٹر کا سامان ملبے سے چوری کیا گیا، پولیس نے کہا کہ پنڈیالئی میں ہیلی کاپٹر کے پرزے اور مشینری چھپائی گئی، مہمند پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ملزمان سے ہیلی کاپٹر کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سامان لیکر جا رہے تھے۔

ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر ائیر انویسٹیگیشن ٹیم کی تفتیش باقی ہے، ہیلی کاپٹر دو روز قبل پنڈیالئی میں دوران پرواز کریش کر گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا: تباہ ہوئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • مہمند میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کی مشینری چوری ہونے کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے کی کوشش 
  • خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • مہمند میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبر پختونخوا، ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول
  • حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس نہ مل سکا، شہداء کی میتیں پشاور منتقل
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 5 افراد شہید