گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز
چلاس(آئی پی ایس)
گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش کر گیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق ہمارا ایک ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈ کرنے کے بعد پھر کریش کر گیا۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے، ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد موقع پر پہنچ رہے ہیں۔
کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات عافیہ صدیقی کیس؛ جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا باہمی روابط کے فروغ میں ایس سی او تھیانجن سمٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی طبی کارکن چین میں روایتی چینی طب سیکھنے میں مصروف عملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
مرکزی انجمن امامیہ کے وفد کا دورہ نگر خاص
وفد کی آمد کے موقع پر نگر کے علماء کرام اور عمائدین نے بھرپور استقبال کیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد نے صدر سید شرف الدین کاظمی کی سربراہی میں نگر خاص کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے کے علماء کرام، عمائدین اور مختلف سماجی حلقوں سے ملاقات کرنا تھا۔ وفد کی آمد کے موقع پر نگر کے علماء کرام اور عمائدین نے بھرپور استقبال کیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران نگرخاص کے عمائدین نے گلگت نگر کالونی کے خلاف گزشتہ سی پی او واقعے کے بعد کی جانے والی زبان درازی اور پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علماء اور عمائدین نے واضح کیا کہ نگر کالونی کے عوام اپنے آپ کو کبھی تنہا نہ سمجھیں کیونکہ نگر کے لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نگر کالونی کے خلاف کی جانے والی ہر قسم کی بات، غلط پراپیگنڈہ یا زباندرازی کا کڑوے اور سخت انداز میں جواب دیا جائے گا۔ وفد سے بات کرتے ہوئے عمائدین نے مزید کہا کہ نگر کی خاموشی کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ یہ خاموشی صرف صبر و تحمل کا مظہر ہے، لیکن جب ضرورت ہوئی تو نگر کی پوری کمیونٹی اپنے موقف کو پوری قوت اور بلند آواز میں پیش کرے گی۔