خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرلیا گیا۔

قبائلی ضلع میں ہیلی کاپٹر کا سامان ملبے سے چوری کیا گیا، پولیس نے کہا کہ پنڈیالئی میں ہیلی کاپٹر کے پرزے اور مشینری چھپائی گئی، مہمند پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ملزمان سے ہیلی کاپٹر کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سامان لیکر جا رہے تھے۔

ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر ائیر انویسٹیگیشن ٹیم کی تفتیش باقی ہے، ہیلی کاپٹر دو روز قبل پنڈیالئی میں دوران پرواز کریش کر گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر کا سامان

پڑھیں:

خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران ریسکیو کاموں میں خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ پولیس کو خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا جسے تلاش کرلیا گیا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کردیا، تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر حادثے کے جائے وقوعہ کا 2 مرتبہ معائنہ کیا اور آج زمینی معائنے کیا گیا جس کا مقصد شواہد اکھٹے کرنا تھا اسی دوران ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس ملا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل باجوڑ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا خیبرپختونخواہ حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوگئے تھے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا جب کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹرکریش ہونے کی ابتدائی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔

رپورٹ سے معلوم ہوا تھا کہ ہیلی کاپٹر 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لیے روانہ ہوا اور 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا، 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ٹریس کیا گیا جو مہمند میں کریش ہوا جس جگہ ہیلی کاپٹرکریش ہوا وہ تقریباً 8 ہزار میٹر بلندی پر ہے، جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی آبادی نہیں، حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا کیوں کہ حادثہ جس جگہ پر ہوا وہاں بارش نہیں ہورہی تھی، وہاں اونچا پہاڑبادلوں اور دھند میں ڈوبا ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا: تباہ ہوئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبر پختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے کی کوشش
  • مہمند میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کی مشینری چوری ہونے کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
  • مہمند میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتار
  • آسٹریلیا میں بھارتی طلبا چھٹیوں میں چوریاں کرنے لگے؛ 10 ملین ڈالرز کی نقب
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 5 افراد شہید