وزیراعظم  شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے جب کہ  وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشنز میں حصہ لیں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر پاور ڈویژن ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

کل بھی، وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان انجینئر  امیر مقام  نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا  اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی  اور امدادی سامان کی ترسیل کا خود جائزہ لیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے  سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں ریلیف آپریشن کر رہا ہے، پاک فوج سمیت  دیگر تمام  خدماتی ادارے اور این جی اوز  بھی ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم صوبہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ تمام  اضلاع میں این ڈی ایم اے کی امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، پی ایم ریلیف پیکج کے تحت امدادی سامان پر مشتمل مزید ٹرک متاثرہ اضلاع میں بھیجے جا رہے ہیں۔

امدادی سامان میں راشن، خیمے اور ادویات شامل ہیں.

سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور امدادی  سرگرمیوں کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں بشمول پی ڈی ایم ایز/جی بی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امداد کے حوالے سے ترجیحی فہرست کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ امدادی سامان کی ڈی ایم اے وزیراعظم کی وفاقی وزیر اضلاع میں کی ہدایت ہدایت پر

پڑھیں:

 پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی

 طلحہ اشرف:پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے بعد دریاؤں کی صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے, سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،کل 30 سے 35ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،6سے7اکتوبر کو بارشوں کا خطرناک سپیل متوقع ہے،بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب سمیت نارتھ ویسٹرن کے27اضلاع متاثر ہونگے،چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھے گامگر کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،منگلا میں اب تک 1.2 فیصد پانی کی گنجائش پڑی ہے ،دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اور نقدی کی تقسیم
  •  پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
  • سیلاب متاثرین کا سروے جاری، 81 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع
  • وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
  • پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع
  • آزاد کشمیر: وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
  • آزاد کشمیر میں احتجاج، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی مظفرآباد روانہ 
  • آزادکشمیر احتجاج: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل، مذاکرات کا آغاز