ایک بیان میں مرکزی رہنما ایس یو سی نے کہا کہ متعلقہ صوبائی و مرکزی اداروں کو چاہیے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، زخمیوں اور کھلے آسمان تلے موجود افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں ودیگر امدادی سامان فراہم کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاگستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ  گلگت بلتستان، مالا کنڈ ڈویژن اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت اور متاثرہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مرکزی رہنما ایس یو سی نے کہا کہ متعلقہ صوبائی و مرکزی اداروں کو چاہیے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، زخمیوں اور کھلے آسمان تلے موجود افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں ودیگر امدادی سامان فراہم کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے، حکومت اور مخیر حضرات اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کے لیے فوری عملی اقدامات کریں اور جس قدر تباہی ہوئی ہے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر عوامی نقصان کا ازالہ کیا جائے، بالائی علاقوں کے ساتھ ہی قبل از وقت ملک وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے بروقت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم